مرحبا رمضان
210 views September 2, 2008 | راہبرماہِ رمضان کا چاند نظر آچکا۔ آج یکم رمضان المبارک 1429ھ ہے۔ آپ سب کو ماہِ رمضان کی مبارک۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بابرکت مہینے عطا فرمایا۔ اللہ پاک ہمیں اس کی رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
یہاں لوگ ابھی سوچ رہے ہیں کہ رمضان میں اپنے نظام الاوقات کیسے مرتب کریں۔ ایک گھنٹہ کے آگے پیچھے ہونے سے مسئلہ ہورہا ہے۔ بہرحال! میں نے اپنی مصروفیات کا خاکہ بنالیا ہے۔ صبح سحری کے بعد قرآن پاک کی تلاوت اور پھر کمپیوٹر۔ آٹھ بجے تک گھر سے نکلنا ہوگا کیونکہ ماہِ رمضان میں دفتر نو بجے پہنچنا ہے۔ سہ پہر تین بجے دفتر سے چھٹی۔ گھر جاکر نیند۔ پھر عصر، افطار، مغرب۔ تھوڑی دیر ٹی۔وی یا کوئی اور کام، ساڑھے نو بجے عشاء اور تراویح۔ گیارہ بجے تک گھر واپسی اور بارہ بجے بستر پر۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پر عمل درآمد کس قدر ہوتا ہے۔:razz:
کل برے پھنسے۔ شام ساڑھے پانچ بجے گھر کے لیے نکلا اور ساڑھے نو بجے گھر پہنچا۔ ڈیڑھ گھنٹہ تک بس میں پھنسا رہا، پھر ابو کو فون کیا تو وہ بھی نکل رہے تھے۔ ساڑھے سات بجے صدر پہنچے، ان کے ساتھ بیٹھا تو دو گھنٹہ تک بائیک پر بیٹھا ہی رہا۔ برا حال ہوگیا۔ اس قدر ٹریفک جام تھا کہ خدا کی پناہ۔ اب تک ٹانگیں درد کررہی ہیں۔
پچھلے سال میں نے رمضان میں ایک بہت دلچسپ تحریر لکھی تھی، اب بھی اس کی یاد تازہ ہے۔ آپ چاہیں تو دوبارہ پڑھ لیں: انڈہ



