No Gravatar

“بیاضِ راہبر” پر خوش آمدید۔
ہم جیسا نالائق شخص اپنے بارے میں لکھے تو کیا لکھے؟ خامیاں لکھے تو ظاہر ہے کہ سب کے علم میں ہیں، خوبیاں بیان کرے تو اپنے منہ میان مٹھو ہونے کا طعنہ ملے۔ لوگوں نے بڑی بڑی کتابیں لکھ ڈالی ہیں اس موضوع پر کہ اپنے بارے میں کچھ کس طرح لکھا جائے اور ہم اب تک یہی سوچتے ہیں کہ کیسے لکھا جائے؟
میری خرافات تو اس بیاض پر بکھری پڑی ہیں، یہی تحاریر میرا سرمایہ ہیں۔ میرے بارے میں مختصرا یہ کہنا کافی ہوگا کہ ایک محبِ دین، محبِ وطن پاکستانی ہوں جسے اپنے دین، اپنی دھرتی اور اپنی زبان سے بے حد پیار ہے اور اسی پیار و محبت کا فروغ میرا مقصد۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس بیاض کو پڑھنے سے پہلے یہ جان لیں کہ شاید اس میں بہت کم چیزیں آپ کی دلچسپی کی ہوں گی۔ بہرحال موضوعات کی ترتیب کچھ یوں ہے:
آس پاس: اس میں زیادہ تر سیاسی تحاریر پڑھنے کو ملیں گی۔
اخلاقیات: اس زمرہ میں دینی و مذہبی، سماجی، معاشرتی اور اخلاقی حوالہ سے تحاریر ہوں گی۔
بارے کچھ من: اس میں وہ تحاریر اور واقعات ہوں گے جو مجھ سے تعلق رکھتی ہیں۔
بن موضوع کے: یہ زمرہ غیر ضروری تحاریر پر مشتمل ہے۔
بے سر و پا: پتا نہیں یہ زمرہ میں نے کیوں بنالیا؟ یہاں وہ تحاریر ہیں جن کا نہ سر ہے نہ پیر۔
شعر و ادب: اس زمرہ میں میری یا دوسرے شعراء کی شعری اور مختلف ادبی تخلیقات شامل ہوں گی۔
کمپیوٹنگ: ویسے میں کمپیوٹر کے بارے میں ایسا کچھ خاص نہیں جانتا، لیکن کبھی کسی بات کا علم ہوا بھی تو اسی زمرہ میں ملے گی۔ انٹرنیٹ وغیرہ کے حوالہ سے بھی جو گفتگو ہوگی، اسے بھی یہیں رکھوں گا۔
ہلکا پھلکا: تفریحی باتیں، مزاحیہ واقعات/ قصے، پسندیدہ گانے یا اسی طرح کی ہلکی پھلکی چیزوں کے لیے یہ ہلکا پھلکا زمرہ بنایا گیا ہے۔

امید ہے آپ یہاں آکر اپنی دلچسپی کا کوئی نہ کوئی سامان ڈھونڈنے میں ضرور کامیاب ہوجائیں گے۔ میرے لیے آپ کے تبصرے اور آراء انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ مجھے ان سے محروم نہ کیجئے گا۔
دعاؤں کا طالب
راہبر