Hannah Montana
گذشتہ ایک ہفتہ سے میرے روزمرہ کے معمولات میں ایک چیز کا اضافہ ہوگیا ہے۔ میں رات تراویح پڑھ آنے کے بعد کھانا کھاکر ڈزنی چینل لگاکر بیٹھ جاتا ہوں۔ باقی سب بور ہوتے رہتے ہیں کہ کیا دیکھیں، کیا سمجھیں۔ گیارہ بجے سے دو، تین اچھے سٹ کام آتے ہیں۔ گیارہ بجے Cory in the house جس کی کہانی کوری کے گرد گھومتی ہے۔ اس کا باپ وہائٹ ہاؤس کے باورچی خانے کا نگران ہے۔ اپنے دو دوستوں نیوٹ (جو چیف جسٹس کا بیٹا ہے) اور مینا (جو ایک سفیر کی بیٹی ہے) کے ساتھ مل کر دونوں اچھی تفریح فراہم کرتے ہیں۔
بارہ بجے The Suite Life of Zack & Cody آتا ہے اس کی کہانی زیک اور کوڈی، دو جڑواں بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ ایک ہوٹل میں رہتے ہیں۔ یہ سٹ کام بھی کافی دلچسپ ہے پر کبھی کبھی اس میں کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ مجھے چینل بدلنا پڑتا ہے۔۔۔
لیکن میرا سب سے پسندیدہ سٹ کام Hannah Montana ہے۔ یہ ساڑھے گیارہ بجے نشر ہوتا ہے۔ گیارہ اور بارہ بجے والا سٹ کام بھلے چھوڑ دوں، لیکن اسے ضرور دیکھتا ہوں۔

مطلب آج کل میں بچہ بنا ہوا ہوں چھوٹا سا۔۔۔ 
ھینا مونٹینا کہانی ہے ایک نوجوان لڑکی کی جو عام زندگی میں مائیلی اسٹیورٹ کا کردار ادا کرتی ہے اور طالب علم ہے جب کہ دوسرا کردار ھینا مونٹینا کا نبھاتی ہے جو ایک مقبول گلوکارہ ہے لیکن اس کردار کو وہ عام لوگوں سے پوشیدہ رکھتی ہے اور ظاہر نہیں ہونے دیتی کہ ھینا در حقیقت ایک عام لڑکی ہے۔

ھینا اپنے گھر میں اپنے باپ رابی اسٹیورٹ اور بھائی جیکسن کے ساتھ رہتی ہے۔ بھائی، بہن کی روایتی نوک جھونک کے علاوہ باپ کے ساتھ ان دونوں کے تعلقات بھی متاثر کن ہیں۔ ویسے رابی باپ کم اور بڑا بھائی زیادہ لگتا ہے کہ آپس میں بے تکلفی کافی ہے۔ شاید مائیلی اسٹیورٹ (اصلی نام مائیلی سائرس) رابی اسٹیورٹ (اصل نام بلی رے سائرس) کی حقیقی بیٹی ہے۔

اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔
September 24, 2008 بوقت 2:46 pm
ہمارا تو کیبل والا
حرام رستے جاتے ہیں پیسے
میں تو کہتا ہوں اتراوا دو
کچھ بھی دیکھنے بیٹھ جاؤ، اٹھو تو آنکھون کے آگے مچھر ہی مچھر آتے رہتے ہیں۔ پیسے دے کے آنکھیں پھوڑنے والی بات ہے
September 24, 2008 بوقت 2:49 pm
یہ commentluv میری صحیح ریسینٹ پوسٹیں کیوں نی دکھاتا؟
میری سائیٹ پہ کسی کنفگریشن کی ضرورت؟
September 24, 2008 بوقت 6:06 pm
یہ Hannah Montana اور کوری انِ دا ہاؤس ، یہ مناہل بہت شوق سے دیکھتی ہے ۔ سکول سے آتے ساتھ ہی اسکا یہ ڈیزنی چینل ، :neutral: اور یہ ہینا میٹنا ، اور کوری ان دا ہاؤس دیکھ دیکھ میرے تو سر میں درد ہونے لگتا ہے :sad: اور تو اور مناہل کا سکول بیگ بھی ہینا میٹنا کا ہے ۔ پنسیل بکس بھی ۔ لنچ بکس بھی ۔ :???:
راہبر ایک ہائی سکول ان دا میوزیکل لگتی ہے ۔ وہ بھی بہت اچھی سٹوری ہے آجکل اسکا پارٹ ٹو لگتی ہے ۔ اسے بھی میرے بچے بہت پسند کرتے ہیں ، مجھے اسکے سونگ پسند ہے ۔
ہائی سکول میوزیکل ہے اس موؤی کا نام ،یہ بھی ڈیزنی چینل پے ہی لگتی ہے ۔
September 25, 2008 بوقت 1:32 am
اوہو..یہ تو میرا بھائی دیکھتا تھا..اور مجھ سے ڈانٹ کھاتا رہتا تھا کہ کیا بچوں کی طرح یہ دیکھ رہے ہو..لیکن یہاں تو تم بھی بچے ہو.
شکر ہے اب وہ چلا گیا ہے، ورنہ ٹی وی سنبھال کر بیٹھا رہتا تھا-
ماوراء کے بلاگ سے آخری تحریر بلاگ کیسے بنایا جائے؟
September 25, 2008 بوقت 8:28 am
ڈفر!
پکڑنا چاہئے نا کیبل والے کو. ٹھیک سے کلاس لو کہ یہ پیسے کس بات کے وصول کررہے ہو؟
کمنٹ لوو کا سمجھ نہیں آیا کہ کیا مسئلہ ہوسکتا ہے. پوچھنا پڑے گا.
باجو (بوچھی)!
اور ہائی اسکول ان دا میوزکل… ہممم… اس کے لگنے کا وقت دیکھنا پڑے گا. اس وقت مجھے دیکھنے کو ملتی بھی ہے یا کسی اور کا قبضہ ہوتا ہے ٹی.وی پر.
ابھی میرا ارادہ ہے ہینا مونٹینا کے وال پیپرز جمع کرنے کا.
اسکول بیگ تو ہے نہیں کہ اس کو ایسا بناؤں.
آپ کو دیکھ کر اچھا لگا.
ماوراء!
اس بے چارہ کو پتا نہیں، اب کب دیکھنے کو ملے گا.
September 25, 2008 بوقت 2:39 pm
واہ جی واہ یہ ہوئی نا بات. اب میں بھی کچھ کارٹون دیکھتا ہوں آج
September 25, 2008 بوقت 11:05 pm
میرے گھر کیبل ہی نہیں ہے ۔۔۔۔
September 26, 2008 بوقت 8:31 am
وقاص!
ویسے کبھی کبھی بچوں والی چیزیں دیکھنا اچھا رہتا ہے. بچپن کی یاد تازہ ہوجاتی ہے. بندہ پریشانیاں بھی بھول جاتا ہے.
حجاب!
بڑے زیادہ بگڑ جاتے ہیں. 
اچھی بات ہے. بچے کیبل دیکھ کر بگڑ جاتے ہیں.
August 23, 2009 بوقت 4:18 pm
idadotaq…
2pac Autopsy Pics …