Hannah Montana
557 views September 24, 2008 | راہبرگذشتہ ایک ہفتہ سے میرے روزمرہ کے معمولات میں ایک چیز کا اضافہ ہوگیا ہے۔ میں رات تراویح پڑھ آنے کے بعد کھانا کھاکر ڈزنی چینل لگاکر بیٹھ جاتا ہوں۔ باقی سب بور ہوتے رہتے ہیں کہ کیا دیکھیں، کیا سمجھیں۔ گیارہ بجے سے دو، تین اچھے سٹ کام آتے ہیں۔ گیارہ بجے Cory in the house جس کی کہانی کوری کے گرد گھومتی ہے۔ اس کا باپ وہائٹ ہاؤس کے باورچی خانے کا نگران ہے۔ اپنے دو دوستوں نیوٹ (جو چیف جسٹس کا بیٹا ہے) اور مینا (جو ایک سفیر کی بیٹی ہے) کے ساتھ مل کر دونوں اچھی تفریح فراہم کرتے ہیں۔
بارہ بجے The Suite Life of Zack & Cody آتا ہے اس کی کہانی زیک اور کوڈی، دو جڑواں بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ ایک ہوٹل میں رہتے ہیں۔ یہ سٹ کام بھی کافی دلچسپ ہے پر کبھی کبھی اس میں کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ مجھے چینل بدلنا پڑتا ہے۔۔۔
لیکن میرا سب سے پسندیدہ سٹ کام Hannah Montana ہے۔ یہ ساڑھے گیارہ بجے نشر ہوتا ہے۔ گیارہ اور بارہ بجے والا سٹ کام بھلے چھوڑ دوں، لیکن اسے ضرور دیکھتا ہوں۔

مطلب آج کل میں بچہ بنا ہوا ہوں چھوٹا سا۔۔۔ 
مزید پڑھیں »

