سبز پاکستان
نہیں، یہ پاکستان کے سرسبز و شاداب ہونے کا ذکر نہیں بلکہ یہ میرا نیا سانچہ ہے۔ میں نے پہلے ذکر کیا تھا کہ ورڈ پریس کے سانچوں کو اردو میں ڈھالتے ڈھالتے مجھے خیال آیا کہ کب تک دوسروں کے کام کو اردو کی پھینٹی لگاتے رہیں گے۔۔۔ کیوں نہ خود سے کوئی سانچہ بنایا جائے۔ یہ سوچ کر میں نے کوشش شروع کی تھی اور اردو تاہوما گرین اور اردو نسخ پنک پیش کیے۔ لیکن ایک سانچہ کی تشکیل بالکل صفر سے کرنا انتہائی دماغ سوزی کا کام ہے اور اگر میں ایسے ہی کرتا رہا تو پاگل ہوجاؤں گا۔
تب مجھے خیال آیا کہ دوسرے سانچوں کی بنیاد پر اپنے حساب سے تبدیلی کرلی جائے اور سی۔ایس۔ایس کی ویلیوز ری۔ڈیفائن کرکے نئے سانچہ بنائے جائیں۔ یہ خیال مجھے ایک سانچہ پر اردو رنگ چڑھاتے ہوئے آیا تو میں نے اسی پر تجربہ کرڈالا اور اسے بالکل ہی نیا روپ دیدیا۔ میں نے اس کا نام رکھا ہے، سبز پاکستان۔
ابھی میں اسے ریلیز نہیں کررہا ہوں
آپ اس کو دیکھ بھال لیں، کوئی غلطی یا خامی نظر آئے تو بتائیں۔ پھر اسے زیادہ بہتر کرکے ریلیز کروں گا ان شاء اللہ (جب میں اپنے لیے دوسرا سانچہ تیار کرلوں گا :wink:)
اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔

August 25, 2008 بوقت 1:38 pm
تین ماہ قبل میں نے ایک تھیم پر کام شروع کیا تھا . اس کی ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس ، تمام کی تمام خود لکھی ، سکریچ سے . ابھی اس میں رنگ ڈالنے تھے کہ ملازمت لگ گئی . کام ادھورا پڑا ہے . اب یاد آیا ہے تو اس پر کام شروع کرتا ہوں . اس کا نام بڑا مزے دار رکھا ہے . بن گیا تو دکھاؤں گا .
August 25, 2008 بوقت 1:44 pm
آپ کی بلاگ رول میں صرف میرے انگریزی بلاگ کا ایڈریس ہے ،اردو کا نہیں . برائے مہربانی میرے اردو بلاگ کا ایڈریس ڈال دیجیے .
August 25, 2008 بوقت 2:36 pm
اچھا ہے. تبصروں کے پس منظر میں جو تصویر ہے یہ بائیں طرف کی ہے سے پینٹ میں کھول کر Flip کرلو.
دوست کے بلاگ سے آخری تحریر بابا مشرف (مرحوم)
August 25, 2008 بوقت 3:55 pm
خوبصورت ہے، اور نام بھی اچھا رکھا ہے.
مجھے بھی کوئی اچھی سی تھیم بتائیے لیکن یہ خیال رہے کہ میرا بلاگ مفت والا ہے.
شکریہ.
August 25, 2008 بوقت 4:12 pm
تزک نگار! اسکریچ تو کبھی استعمال کیا نہیں، ابھی ذکر کیا ہے تو اس پر بھی تجربہ کرتے ہیں.
آپ کا اردو بلاگ غیر فعال ہوگیا تھا، بہرحال، اب شامل کیے دیتا ہوں.
شاکر بھائی! شکریہ. اچھا یاد دلایا، اسے دائیں طرف کرتا ہوں.
فیصل بھائی، بہت شکریہ. بلاگ تو میرا بھی مفت والا ہے. اردو ٹیک اردو بلاگنگ کے لیے بہترین اور مفت پلیٹ فارم ہے. یہاں اردو کی کافی تھیمز بھی موجود ہیں. ورڈ پریس ڈاٹ کام پر اپنی مرضی کا سانچہ اپ.لوڈ کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے. :sad:
August 25, 2008 بوقت 10:51 pm
فیصل: بلاگ اپلوڈ تو نہیں ہو گا وہاں لیکن آپ سی ایس ایس کو شائد موڈیفائی کر سکیں. اگر ہاں تو پھر بلاگ میں کم از کم اردو سپورٹ تو شامل کر ہی سکتے ہیں.
August 27, 2008 بوقت 2:20 pm
میکی وی کوئی فِٹ جی تھیم چائی دیو نا
ڈفر کے بلاگ سے آخری تحریر کون بڑا جھوٹا؟
August 28, 2008 بوقت 1:41 am
رنگ وہ والا سبز نہیں ہے.. جو مجھے پسند ہے اور جو پاکستان کے جھنڈے کا ہے. :sad:
ماوراء کے بلاگ سے آخری تحریر انتہائے شوق
August 28, 2008 بوقت 9:42 am
ڈفر! آپ نے اتنی اچھی تھیم تو لگائی ہے اپنے بلاگ پر… اور بہت اچھا اردوایا بھی ہے اس کو…
ماوراء! یہ لائٹ گرین اچھا نہیں ہے کیا؟ گہرا رنگ بیک گراؤنڈ پر کیسا لگے گا؟
August 29, 2008 بوقت 2:29 am
یہ لو سبز رنگ۔۔۔
سبز 1
سبز 2
سبز3
سبز4
سبز 5
سبز 6
August 29, 2008 بوقت 2:30 am
سپیم کمنٹس پر نظر ڈال لینا۔۔میرا تبصرہ وہاں گیا ہے۔
ماوراء کے بلاگ سے آخری تحریر اردو ورڈ پریس تھیم
August 29, 2008 بوقت 8:22 am
راہبر: اسکریچ کسی پروگرام کا نام نہیں ، میرا مطلب تھا کہ صفر سے کام شروع کیا (اب اسے ماہِ صفر نہ سمجھ لینا) :lol:
تزک نگار کے بلاگ سے آخری تحریر فراز بھی گئے
August 29, 2008 بوقت 9:35 am
ماوراء! :roll: بہت شکریہ اتنے اچھے سبز رنگوں کا. مجھے سیب والا پسند آیا… بلکہ سچ کہوں تو وہ سیب ہی بہت پسند آیا.
میں نے تلاش کیا تو ون اسکریچ پروگرام مل گیا… اس پر کافی وقت لگایا یہ سمجھنے میں کہ اس پر سی.ایس.ایس کیسے لکھی جاتی ہے تو پتا چلا کہ یہ تو اینیمیشن کا پروگرام ہے. :mrgreen:
تزک نگار! پہلے ہی وضاحت کردی ہوتی.