ویسٹ سائیڈ اسٹوری
گزشتہ اتوار کو شام میں ٹی۔وی کھولے چینل گردی کے دوران انگریزی فلمی ٹی وی چینل MGM پر چلتی ایک مووی کچھ دلچسپ لگی تو دیکھنے بیٹھ گیا۔ نام وغیرہ تو پتا ہی نہیں چلا کہ فلم کافی گزر چکی تھی۔ ایک گیت پسند آیا تو اس کے کچھ جملے میں نے جلدی جلدی اپنے سیل فون میں لکھ کر محفوظ کرلیے کہ نیٹ پر سرچ کروں گا۔ ہیروئن کا نام تھا ماریہ اور اسی پر وہ گیت تھا کہ I just met a girl named Maria۔ اب جو میں نے گوگل کیا تو اتنے سارے آرٹیکلز اور بلاگز سامنے آگئے۔ ایسا لگتا تھا جیسے آدھی دنیا ماریہ سے ملی ہو اور اس پر کچھ لکھ ڈالا ہو کہ میں ایک ایسی لڑکی سے ملا جس کا نام ماریہ تھا۔ خیر، ایک جگہ لیرکس ملیں تو فلم کا نام پتا چلا۔ “West Side Story“۔

ویسٹ سائیڈ اسٹوری ایک میوزیکل فلم ہے جسے Arthur Laurents نے تحریر کیا، Leonard Bernstein نے موسیقی ترتیب دی اور Stephen Sondheim نے گیت لکھے۔
پچاس کی دہائی کے وسط میں بننے والی فلم ویسٹ سائیڈ اسٹوری کی کہانی مین ہٹن کے علاقہ میں بسنے والے دو مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے گینگز کی ہے جن کا ثقافتی پس منظر بھی الگ ہے۔ گوروں کے گینگ “امریکن جیٹس” کا ایک ممتاز رکن ٹونی اپنے مخالف Puerto Rican Sharks گینگ کے لیڈر کی بہن ماریہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ میوزیکل تھیٹر میں کہانی نیا رخ موڑتی ہے اور ٹونی یہ گیت گنگناتا ہے:
یہاں سے دونوں گینگز کے اختلافات میں شدت آنے لگتی ہے۔ فلم میں جہاں ایک طرف ٹونی اور ماریہ کی محبت کو پروان چڑھتے دکھایا ہے، وہاں دوسری طرف امریکہ میں رہنے والے بدیسیوں کے مسائل اور ان کے درمیان پروان چڑھتی احساس کمتری کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ فلم کا گیت “امریکہ” اسی موضوع کا احاطہ کرتا ہے جس میں امریکہ میں رہنے کی آسانی اور پیش آنے والے مسائل اور پریشانیوں کا ذکر ہے۔
گینگ “دی جیٹس” کے کردار:
* Riff, The Leader
* Tony, The cofounder of the jets
* Action, Takes over Riff’s place after Riff’s death.
* Diesel
* A-Rab
* Baby John
* Snowboy
* Big Deal
* Gee-Tar
* Mouth Piece
* Tiger
“دی جیٹس” میں شامل زنانہ کردار:
* Graziella
* Velma
* Minnie
* Clarice
* Pauline
* Anybodys
“دی شارکس” کے کردار:
* Bernardo (گینگ کا سربراہ)
* Maria (سربراہ کی بہن)
* Anita (سربراہ کی بیوی۔ شاید)
* Chino (سربراہ کا دوست)
* Pepe
* Indio
* Luis
* Anxious
* Nibbles
* Juano
* Toro
* Moose
“دی شارکس” کے زنانہ کردار:
* Rosalia
* Consuela
* Teresita
* Francisca
* Estella
* Margarita
دیگر بڑے::
* Lt. Schrank
* Officer Krupke
* Glad Hand
* Doc
فلم کی کہانی شیکسپئر کے “رومیو اور جیولٹ” سے متاثر ہے۔ ان چند کرداروں کے نام جو شیکسپئیر کے رومیو اور جیولٹ سے ملتے جلتے ہیں:
* Tony ۔۔۔ Romeo
* Maria ۔۔۔ Juliet
* Chino ۔۔۔ Paris
* Bernardo ۔۔۔ Tybalt
* Riff ۔۔۔ Mercutio
* Action ۔۔۔ Sampson
* A-Rab ۔۔۔ Abraham
* Baby John ۔۔۔ Benvolio
* Anita ۔۔۔ Nurse [Gal in love with Tybalt]
* Doc ۔۔۔ Friar Lawrence ۔۔۔ Apothecary
* Krupke ۔۔۔ Schrank ۔۔۔ Prince Escalus
* Jets ۔۔۔ Montagues
* Sharks]] ۔۔۔ Capulets

دونوں گینگز کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ماریہ کی محبت کی وجہ سے ٹونی نے اپنے گینگ کے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن اس کے مخالف گینگ کی جانب سے جب حملہ ہوا اور دی جیٹس کا ایک بندہ مارا گیا تو ٹونی اپنے غصہ پر قابو نہیں رکھ پایا اور دی شارکس کے لیڈر (ماریہ کے بھائی) کو قتل کردیا۔ ماریہ کے لیے یہ خبر ناقابل یقین تھی کیونکہ ٹونی اس سے دونوں گینگز کے درمیان جھگڑا روکنے کا وعدہ کرکے گیا تھا۔۔۔ بہرحال! کہانی آگے بڑھتی ہے اور دونوں کی محبت اسی طرح قائم رہتی ہے۔ آخر میں ٹونی بھی مارا جاتا ہے۔
فلم کا ایک دلچسپ اور میرا پسندیدہ گیت “آفیسر کرپکی” ہے جس کی کمپوزیشن اور بول بہترین ہیں۔
فلم 1961ء میں ریلیز ہوئی اور انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ۔ دس آسکر ایوارڈز سمیت 14 دیگر ایوارڈز بھی اس کے حصہ میں آئے۔
مآخذ:
انگریزی وکیپیڈیا
IMDB (انٹرنیشنل مووی ڈیٹابیس)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی جناب ابو شامل! کیا کہتے ہیں؟ ضروری سمجھیں تو اس میں تھوڑی بہت ترمیم کرکے اردو وکیپیڈیا پر لکھ دیں۔
اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔
July 25, 2008 بوقت 1:53 pm
بھیا گوگل سرچ کرتے وقت just نہیں استعمال کیا اس لئے ماریہ کے دیوانے مل گئے۔ وکیپیڈیا اردو پر کام کرنے والے بڑی جان چھڑا کر کام کرتے ہیں۔ بہت مختصر لکھا ہوتا ہے۔ اب جیسے اس پوسٹ کو ایڈیٹ کرو گے تو دیکھو پیچے رہ کیا جائے گا جو وہاںپوسٹ ہو گا۔

مجھے ابھی ابھی یاد آیا میں کسی ماریہ سے نہیں ملا
July 25, 2008 بوقت 2:21 pm
ہاں، جسٹ لکھنا رہ گیا تھا نا۔۔۔ ماریہ کے اتنے دیوانے ہیں، آپ نے مل کر کیا کرنا؟ :wink: کل کو کسی سے کہا کہ میں ماریہ سے مل کر آرہا ہوں تو سامنے والا کہے گا کہ لو، میں تو کل ہی ماریہ سے ملا ہوں۔۔۔۔ پھر شک و شبہ میں پڑجائیں گے۔

اردو وکیپیڈیا پر پوسٹ کرتے وقت اس میں مزید اضافے کیے جاسکتے ہیں۔ میں بس لکھتے لکھتے تھک گیا تھا۔۔۔ باقی اضافے آپ کریں تو کیسا ہے؟
July 26, 2008 بوقت 7:27 pm
شکر خدا کا۔ کسی اردو بلاگ پر کچھ تو ڈھنگ کا پڑھنے کو ملا۔ میں پرانی انگریزی فلمیں شوق سے دیکھتا ہوں اور ایم جی ایم میرا پسندیدہ چینل ہے۔
July 28, 2008 بوقت 9:07 am
BT بھائی! اصل میں اردو وکیپیڈیا پر ابھی بہت سارے مضامین کا احاطہ کرنا ہے، پہلی کوشش یہ ہے کہ ہر موضوع پر تھوڑا بہت کچھ نہ کچھ لکھ لیں پھر آہستہ آہستہ اس میں ترامیم کر کے اضافے کرتے جائیں۔ آپ کا گلہ بجا ہے۔
اور عمار! واقعی مضمون بہت خوب ہے اور اس میں ابتدائی پیرا وغیرہ نکال کر بہت اچھا مضمون بن سکتا ہے۔ میں پہلی فرصت میں اس پر ہاتھ صاف کرتا ہوں۔ اور یہ مضمون میرے پلے باندھ کر تم نے بتا دیا کہ اب بھی تمہارا وکیپیڈیا پر کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں :wink:
July 28, 2008 بوقت 9:48 am
شکریہ نعمان بھائی۔ MGM ہمارے ہاں زیادہ صاف نہیں آتا اور پھر اگر سب بیٹھے ہوں تو ان کی فرمائشیں اس قدر ہوتی ہیں کہ مجھے ٹی۔وی پر ایسی پرانی فلمیں دیکھنے کا وقت نہیں دیا جاتا۔
مضمون لکھنا بھی تو وکیپیڈیا پر اپنا حصہ ادا کرنا ہے۔
آپ اس مضمون کو فائنل کریں، میرا ارادہ مزید مضامین لکھنے کا ہے ان شاء اللہ۔
اور جناب والا ابوشامل!