اردو نسخ پنک
نام کچھ عجیب سا لگ رہا ہے کیا؟ خیر میں نے تو ورڈ پریس سانچہ کی مناسبت سے رکھ دیا ہے۔ یہ ایک اور ورڈ پریس سانچہ ہے جسے میں نے اردو تاہوما گرین کی بنیاد پر ہی تیار کیا ہے تاہم اس میں کی جانے والی تبدیلیوں کے باعث یہ پچھلے سے زیادہ اچھا ہے۔ اس کا مرکزی خطِ تحریر نفیس ویب نسخ ہے، اردو اوپن پیڈ انٹیگر ہے، رنگ گلابی ہے اور سائیڈ بار کے بٹنز بہت خوبصورت ہیں۔ اب یہ بنائے کیسے ہیں، ابھی نہیں بتارہا۔ ![]()

اردو نسخ پنک ڈاؤنلوڈ کریں۔
اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔
July 29, 2008 بوقت 2:37 pm
اردو نسخ گلابو رکھتے تو زیادہ مزہ آتا
July 29, 2008 بوقت 5:12 pm
محترم اپنے بلاگ کے روابط میں میرے بلاد کا پتہ ٹھیک کر لیجئے
http://theajmals.com/blog
July 29, 2008 بوقت 6:00 pm
یہ والی زیادہ اچھی ہے ، مجھے یہ تھیم لگانی ہے کیسے لگاؤں ؟؟؟؟؟؟
July 29, 2008 بوقت 9:55 pm
واقعی ، سائیڈ بار اچھی لگ رہی ہے۔
July 29, 2008 بوقت 11:23 pm
میں نے یہ تھیم لگائی تھی اپنے بلاگ پر اس میں تو کمنٹ ہی نظر نہیں آئے :???:
July 30, 2008 بوقت 12:43 pm
بدتمیز! آپ کی تجویز آئندہ دھیان میں رکھوں گا۔

اجمل چچا! ابھی ٹھیک کیے دیتا ہوں۔
ماوراء! شکریہ۔
حجاب! پسند کرنے کا شکریہ اور میرے پاس تو تبصرے نظر آرہے ہیں۔ میں نے فی الحال اپنے بلاگ پر اپلائی کی ہے۔ آپ دیکھ لیں۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ اس تحریر کو دیکھ رہی ہوں جس پر تبصرہ ہوا ہی نہ ہو۔
August 1, 2008 بوقت 12:50 am
ماوراء کو بھی چیک کروایا تھا تبصرے والی پوسٹ تھی نظر نہیں آ رہے تھے تبصرے ، اُس کے بعد تبصرہ نظر آیا تو کمنٹ کدھر لکھا جائے ایڈیٹر غائب :???:
August 2, 2008 بوقت 4:49 pm
حجاب! مجھے کچھ پڑھائی کرنی پڑے گی۔
مطلب، مجھے اس بارے میں کچھ پڑھنا ہوگا، پھر بتاسکوں گا۔