پانی تو برساؤ
آج کل کراچی کا موسم ایسا ہے کہ یہاں رہنے والوں کی اکثریت بارش کو ترس رہی ہے۔ دن بھر گہرے بادل چھائے رہتے ہیں، موسم رومانوی رہتا ہے لیکن ابر برستا نہیں ہے۔ شب نے اپنے بلاگ پر عاشقانہ موسم کا ذکر کیا تو ہے
پر اس میں ایک گیت شامل ہونے سے رہ گیا ہے۔ اسے میں لکھ دیتا ہوں۔
کراچی والوں کے دل کی آواز:
گیت: گھنن گھنن
فلم: لگان
ڈائریکٹر: آستوش گواریکر
موسیقار: اے آر رحمن
شاعر: جاوید اختر
گلوکار: ادت نارائن، الکا یاگنک، سکھوندر سنگھ، شنکر مہادیون، شان، کشوری گواریکر
اداکار: عامر خان و دیگر
گھنن گھنن گھن (11)
گھنن گھن گھر گھر آئے بدرا
گھنن گھن گھور کارے چھائے بدرا
دھمک دھمک گونجے بدرا کے ڈنکے
چمک چمک دیکھو بجریا چمکے
من دھڑکائے بدروا (2)
من من دھڑکائے بدروا
کالے میگھا، کالے میگھا پانی تو برساؤ
کالے میگھا، کالے میگھا پانی تو برساؤ
بجری کی تلوار نہیں، بوندوں کے بان چلاؤ
میگھا چھائے، برکھا لائے
گِھر گِھر آئے، گِھر کے آئے
کہے یہ من مچل مچل
نہ یوں چل سنبھل سنبھل
گئے دن بدل، تو گھر سے نکل
برسنے والا ہے اب امرت جل
دویدھا کے دن بیت گئے
بھیا ملہار سناؤ
گھنن گھن گھر گھر آئے بدرا
گھنن گھن گھور کارے چھائے بدرا
دھمک دھمک گونجے بدرا کے ڈنکے
چمک چمک دیکھو بجریا چمکے
من دھڑکائے بدروا (2)
من من دھڑکائے بدروا
رس اگر برسے گا، کون پھر ترسے گا
کوئیلیا گائے بیٹھی منڈیروں پر
جو پنچھی گائیں گے، نئے دن آئیں گے
اجالے مسکرادیں گے اندھیروں پر
پریم کی برکھا میں بھیگا بھیگا تن من
دھرتی پہ دیکھیں گے پانی کا درپن
جائیو تم جہاں جہاں
دیکھیو وہاں وہاں
یہی اک سماں
کہ دھرتی یہاں
ہے پہنے سات رنگوں کی چنریا
گھنن گھن گھر گھر آئے بدرا
گھنن گھن گھور کارے چھائے بدرا
دھمک دھمک گونجے بدرا کے ڈنکے
چمک چمک دیکھو بجریا چمکے
من دھڑکائے بدروا (2)
من من دھڑکائے بدروا
پیڑوں پر جھولے ڈالو اور اونچی پینگ بڑھاؤ
کالے میگھا، کالے میگھا پانی تو برساؤ
کالے میگھا، کالے میگھا پانی تو برساؤ
بجری کی تلوار نہیں بوندوں کے بان چلاؤ
ہے اے اے اے۔۔۔ ہمم امم ممم مم
مممم ممم ممم او ہوہو ہو ہو۔۔۔
آئی ہے رت متوالی، بچھانے ہریالی
یہ اپنے سنگ میں لائی ہے ساون کو
یہ بجری کی پایل، یہ بادل کا آنچل
ساجانے لائی ہے دھرتی کی دلہن کو
ڈالی ڈالی پہنے گی پھولوں کا کنگن
سکھ اب برسے گا آنگن آنگن
کھلے گی اب کلی کلی، ہنسے گی اب گلی گلی
ہوا جو چلی تو رُت لگی بھلی
جلادے جو تن من وہ دھوپ ڈھلی
گھنن گھنن گھن (2)
کالے میگھا، کالے میگھا پانی تو برساؤ
پانی تو برساؤ
بجری کی تلوار نہیں بوندوں کے بان چلاؤ
(اور پھر بادل پھررررررررر سے غائب :sad: )
اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔
July 26, 2008 بوقت 3:38 pm
میرے دل کی اواز تو نہیں یہ ۔۔۔
اچھا ہے نہیں ہو رہی بارش ۔۔ بس یہ موسم اچھا ہے ہلکی پھوار ۔۔ یہی رہے تو اچھا ہے ۔۔۔ 
July 26, 2008 بوقت 4:38 pm
ufff ammu… itne sare links… kuch reh to ni gaya?
July 28, 2008 بوقت 9:37 am
سارہ! میں نے اکثریت کا ذکر کیا تھا۔۔۔ اور تم کچھ دن کراچی سے باہر ہو آؤ، شاید تبھی یہاں بادل برس جائیں۔
ہمی! رہتا تو کافی کچھ تھا پر چھوڑ دیا۔ :wink:
July 28, 2008 بوقت 1:22 pm
بہت اچھا گیت لکھا ہے۔ اس میں استعمال کی گئی زبان کا الگ ہی لطف ہے۔
۔۔۔۔۔۔
جناب! اردو وینس پر اپنے بلاگ کا لنک کیسے شامل کیا جاسکتا ہے؟
July 28, 2008 بوقت 4:35 pm
یہ گانا مجھے یاد بھی نہیں تھا اب یاد آیا یہاں دیکھ کر اور بھی بہت سارے گانے ہیں بارش اور موسم پر جس دن بارش ہوئی دھوم دھڑکے سے پوسٹ کروں گی ۔اتنا بڑا گانا یاد کیسے ہو جاتا ہے یا سُن کر لکھا ہے :???:
July 30, 2008 بوقت 12:45 pm
شکریہ عارم۔ آپ کا بلاگ وینس پر شامل کروادیا ہے۔
حجاب! یہ گانا میں نے کہیں سے دیکھ کر لکھا ہے۔ :wink: رومن میں لکھا تھا۔۔۔ ورنہ اس کے کچھ شبد تو سمجھ بھی نہیں آتے۔ چلیں اب بارش ہوگئی ہے، جلدی سے کچھ پوسٹ کریں اچھا سا۔