No Gravatar

لیجئے، مابدولت واپس آچکے ہیں۔ :razz:

شکر ہے خدا کا کہ سر پر جو امتحانات کی بلا آن پڑی تھی، اس کا اچھی طرح مقابلہ کیا اور پرچے اچھے خاصے ہوگئے۔ اب سکون ہے۔ اگرچہ اتنا عرصہ دفتر سے بھی چھٹی لی تھی اور باقی سب کام بھی چھوڑے تھے کہ صرف پڑھائی کرنی ہے، لیکن حال یہ تھا کہ گھر میں ہوتا تھا تو پڑھائی کم ہوتی ہے اور دوسرے کام زیادہ۔ اور کچھ نہیں تو ٹی۔وی پر فلم دیکھنے بیٹھ گیا۔ :wink: پھر امی اٹھاتی تھیں کہ اس کو دیکھو، سال بھر پڑھا نہیں ہے اور اب پڑھنے کا وقت ہے تو بھی ٹی۔وی دیکھ رہا ہے۔۔۔ :D لیکن پھر بھی سارے ہی پرچے بہت اچھے ہوئے۔ میں “اے” گریڈ کی توقع کیے بیٹھا ہوں۔ ان شاء اللہ کامیابی ہوگی۔

اسلامک اسٹڈیز کا پرچہ شاید بدھ کو تھا اور اتوار کو تو میں نے کتاب ہی خریدی۔ اس دن مطالعہ کیا۔ سوموار کو دفتر چلا گیا۔ آکر تھوڑا بہت پڑھا۔ پھر اگلے دن بارہ، ایک بجے تک پڑھا تو اس کے بعد ایسا محسوس ہونے لگا جیسے اب یاد کرنے کو کچھ نہیں بچا۔ لہذا کتاب ایک طرف رکھی اور پھر تفریح شروع :razz: اور اللہ کا شکر ہے کہ اگلے دن پرچہ دینے گیا تو اے ون ہوا۔

باقیوں کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں رہی۔ بہرحال! اب میں آہستہ آہستہ فعال ہونے کی کوشش کروں گا۔ اللہ مالک ہے۔

اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔