آؤ ٹیگ ٹیگ کھیلیں
کچھ ہی عرصہ گزرا ہے کہ اردو بلاگرز نے ٹیگ ٹیگ کھیلنا شروع کیا ہے۔ مجھے سب سے پہلے جہانزیب بھائی نے دعوت دی، اس کے بعد زینب، ابوشامل اور شاہدہ آپی کی طرف سے بلاوا آیا۔ اچھا ہی ہوا کہ میں نے کچھ دن انتظار کرلیا کہ اتنے سارے لوگوں کی دعوت کا ایک ہی پوسٹ میں جواب دینا ممکن ہوسکا۔
جس جس نے مجھے اس اکھاڑے میں گھسیٹا، ان سب کا بہت شکریہ۔ تو جیسا کہ روش چلی ہے، ہم بھی اسی کے مطابق آؤ ٹیگ ٹیگ کھیلیں۔
کھیل کے قوانین مندرجہ ذیل ہیں ۔
ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔
سوالات مندرجہ ذیل ہیں ۔
1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
میں عموما جرابیں استعمال ہی نہیں کرتا۔
2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
ہاں، پنکھے کی سرسراہٹ۔
3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
صبح کو ناشتے میں ڈبل روٹی اور دہی۔
4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
سیف علی خان، اکشے کھنہ اور انیل کپور کی بہترین فلم “ریس”۔
5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
ٹیپو سلطان کا قول کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔
6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
ٹین اسپورٹس پر ڈبلیو ڈبلیو ای دیکھ رہا تھا۔
7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
قائد اعظم محمد علی جناح۔
8) غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
کسی ایسے سے بات کرکے جو میرا ذہن دوسری طرف کرسکے۔
9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
کیوں بتاؤں۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟ :wink:
10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟
عید الفطر۔۔۔! یہ میرا اتنا پسندیدہ تہوار ہے کہ مجھے اس دنیا میں آنے کے لیے بھی یہی دن دیا گیا۔
اس کھیل کا اصول ہے کہ کم از کم پانچ مزید بندوں کو اکھاڑے میں لایا جائے لیکن میں ایک جیسے سوالات کی گردش کرنے سے تنگ ہوں اس لیے میں جلد ہی سوالات بدل کر پانچ بندوں کو دعوت دوں گا۔
اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔