ٹیگ کے اکھاڑے میں
جہانزیب اشرف نے 5 اردو بلاگرز کو کیا ٹیگ کیا، ہر جگہ ٹیگ ٹیگ ہونے لگا۔ اچھا لگا لیکن پھر میں حسبِ عادت یکسانیت سے تنگ آگیا اور سوچا کہ اب نئے سوال ہوں۔ اس لیے میں نے سوالات اور سوالات کا انداز بدل دیا ہے۔
کھیل کے قوانین مندرجہ ذیل ہیں ۔
الف۔ کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے۔
ب۔ جس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے۔
ج۔ سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے۔
سوالات چونکہ میں لکھ رہا ہوں، اگر کسی نے مجھے دورانِ کھیل اِس سے منسلک کیا تو تب جوابات لکھوں گا۔ سوالات مندرجہ ذیل ہیں۔
1۔ ونڈوز یا لینکس؟
2۔ ہالی ووڈ یا بالی ووڈ؟
3۔ پیپسی یا کوک؟
4۔ سیب یا انگور؟
5۔ کراچی یا لاہور؟
6۔ پاپ میوزک یا راک؟
7۔ چائے یا کافی؟
8۔ عدنان سمیع یا عاطف اسلم؟
9۔ نہاری یا حلیم؟
10۔ لوو میریج یا ارینجڈ؟
11۔ فورمز یا بلاگ؟
12۔ نواز شریف یا آصف زرداری؟
13۔ دوست یا کزنز؟
14۔ کرکٹ یا فٹ بال؟
15۔ پرسکون یا پریشان؟
سوالات مختصر ہیں اس لیے پندرہ ہیں
اگر آپ کو لگے کہ آپ کا مطلوبہ جواب سوال میں موجود نہیں تو کوئی اور جواب بھی لکھ سکتے ہیں۔ مثلا کوک یا پیپسی میں اگر آپ کو کوئی بھی پسند نہیں تو مرنڈا یا فانٹا یا ڈیو، جو پسند ہو لکھ دیں۔
میں درج ذیل ساتھیوں کو ٹیگ کررہا ہوں:
جہانزیب اشرف
ماوراء
قدیر احمد
حجاب
اور
مائی بیسٹ فرینڈ زینب
تبصرے
3 تبصرے برائے ”ٹیگ کے اکھاڑے میں“
اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
وضاحت:
ممکن ہے کہ کسی بھی تحریر پر کیا جانے والا تبصرہ منظوری کے بعد شائع ہوتا ہو۔ اس لیے اپنا تبصرہ ایک بار بھیجنے کے بعد دوبارہ بھیجنے کی زحمت نہ کریں۔
اگر آپ کے ویب براؤزر میں جاوا اسکرپٹ فعال ہے تو آپ درج ذیل خانوں میں براہ راست اردو لکھ سکتے ہیں۔ اردو کو بحیثیت قومی زبان فروغ دیں۔
بامر مجبوری انگریزی لکھنے کے لیے Ctrl + Spacebar دبائیں۔
ماوراء! زیادہ پڑھ لیا تھا کیا جو سر میں...
(July 2, 2008 4:23 am )
[...] ٹیگ کھیلا جائے تو لیں شروع کرتے ہیں۔ عمار نے مجھے بھی ٹیگ کیا ہے۔ لیکن میرا خیال ہے کہ اگر دو، تین لوگوں کو ٹیگ [...]
اقتباس(July 2, 2008 7:49 pm )
ابھی تو یہ کھیل ختم ہوا تھا۔۔ مجھے نہیں لگتا کہ دوبارہ چلے گا۔
اقتباس(July 3, 2008 9:56 am )
کیوں ماوراء؟ ویسے وہ تو الگ سوالات تھے نا۔ اب مجھے بھی آگے کسی کو ٹیگ کرنا تھا تو تقریبا سبھی کو ٹیگ کیا جاچکا تھا اس لیے میں نے سوال بدل دیے۔
اقتباس