نیا سانچہ۔ میری کاوش
میری بیاض ایک بار پھر نئے سانچہ سے مزین ہے لیکن اس سانچہ کو دیکھ کر مجھے ایک عجیب سی خوشی کا احساس ہے۔ کچھ دنوں پہلے معروف بلاگر جہانزیب اشرف اپنے بلاگ پر ویب سائٹ ٹیمپلیٹ کو ورڈ پریس کے سانچہ میں ڈھالنے کا طریقہ کار لکھا۔ ان کے آسان اسباق کی روشنی میں تجربات کرتے ہوئے میں نے ایک ویب سائٹ ٹیمپلیٹ “نیوز پورٹل” کو ورڈ پریس کے سانچہ کے طور پر ڈھالا ہے اور یہی فی الحال میری بیاض پر موجود ہے۔
نیوز پورٹل کا ویب ٹیمپلیٹ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
آخر میں جہانزیب بھائی کا بہت بہت شکریہ۔
اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔
May 5, 2008 بوقت 12:20 pm
عمار ۔ بہت اعلی ، اس سانچہ کو قدیر اور میں پہلے ہی تھیم میںڈھال چکے ہیں، لیکن تمہاری سائیڈ بار اور تبصرے دیکھ کر جی خؤش ہو گیا ہے ، تم ایک دو اور سانچوں کو تھیم میںڈحال لو، پھر ہم ورڈ پریس تھیم بنانے کا مقابلہ رکھیںگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمار مجھے تم سے زیادہ خوشی ہو رہی ہے، ایک بات جو اسباق میں میں بھول گیا تھا، تھیم ڈرائکٹری میں ایک عدد سکرین شاٹ screenshot.png کے نام سے ہونا بھی ضروری ہے ، جس کے چوڑائی 300 پکسلز اور اونچائی 225 پکسلز ہونا ضروری ہے ۔
جہانزیبs last blog post..اردو اور ترقی
May 5, 2008 بوقت 1:49 pm
زبردست عمار۔۔ اور جہانزیب کا بھی شکریہ
May 5, 2008 بوقت 2:42 pm
زبردست عمار اور جہانزیب کی محنت رنگ لائی ہے ۔
May 5, 2008 بوقت 2:58 pm
بہت خوب عمار، یہ تو بہت سادہ اور بہت خوبصورت تھیم ہے۔ اسے عوام کے لیےکب پیش کر رہے ہیں؟
ابوشاملs last blog post..شہادتِ حق
May 5, 2008 بوقت 4:38 pm
آپ کا بہت بہت شکریہ جہانزیب بھائی! ہاں، اسکرین شاٹ والی فائل میں نے پہلے ہی شامل کر رکھی تھی۔ اس کا مجھے پتا تھا۔ سائیڈ بار اور تبصرے آپ کو شاید اس لیے اچھے لگ رہے ہیں کہ اس کی کوڈنگ میں نے ایک دوسری تھیم کی اسٹائل شیٹ سے کاپی کی ہے۔ :wink: جینئس نا! ہاہاہا۔۔۔ اتنا تو آتا ہے ہمیں بھی۔۔۔ مقابلہ بالکل رکھیں تھیمز کا۔۔۔ لیکن کچھ عرصہ بعد۔۔۔ ابھی تو میں ویسے ہی ورڈ پریس کی 20 سے زیادہ تھیمز کو اردو میں ڈھال چکا ہوں جو اردو ٹیک کے ڈاؤنلوڈ انجن پر دستیاب ہیں۔

نبیل بھیا، محب بھائی! شکریہ۔
ابوشامل! ٹیسٹنگ مکمل ہونے دیں۔ اس کے بعد عوام کے لیے بھی رکھ دیں۔
May 6, 2008 بوقت 6:45 am
بہت اچھی پہلی کوشش ہے۔ اسے ترقی دیں۔
محمد شاکر عزیزs last blog post..اردو کا ایک عدد کارپس بنانا
May 7, 2008 بوقت 10:56 am
اسلام علیکم،
پہلی کوشش کی کامیابی پر مبارک ہو۔ ایسی ہی ایک پہلی کوشش میں نے بھی شروع کردی ہے دیکھیںکیا رزلٹ نکلتا ہے۔
May 8, 2008 بوقت 11:55 pm
عمار
السلامُ عليکُم
اتنا حسين گيٹ اپ ، ديکھ کر مزہ آ گيا بہت ہی خُوبصُورت سُتھرا نکھرا سا لگ رہا ہے بلاگ ، بالکُل ايسے جسے کہتے ہيں سادگی ميں پُرکاری والی بات ہے ماشاءاللہ
خُوش رہو اور ايسے ہی اچھے اچھے کام کرتے رہو
اپنا خيال رکھنا
خيرانديش
شاہدہ اکرم
شاہدہ اکرمs last blog post..عراق
May 9, 2008 بوقت 11:09 am
آہا۔۔۔چھوٹے میاںآپ تو بڑے تیز نکلے۔ بہت اچھی لگ رہی ہے یہ تھیم۔ فانٹ تاہوما آپ نے رکھا ہے یا مجھے لگ رہا ہے۔
ساجداقبالs last blog post..ورڈپریس ہیلپ شیٹ
May 9, 2008 بوقت 4:42 pm
شاکر بھائی! آپ کو اگر کوئی کمی نظر آئے تو اس کی نشاندہی ضرور کیجئے گا۔ آپ کا عہدہ ہمارے ہاں “ناقد” کا ہے۔
اور بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا۔ آپ کی دعائیں ساتھ رہیں تو کامیابیاں مجھ پر سایہ کیے رکھیں گی ان شاء اللہ۔
بھائی شکاری! وعلیکم السلام۔ شکریہ اور آپ کے لیے نیک خواہشات۔
شاہدہ آپی! وعلیکم السلام۔۔۔ کیسی ہیں؟ کافی دن بعد آمد ہوئی یہاں۔ زہے نصیب۔
ساجد بھائی! بہت شکریہ۔۔۔ اور فونٹ تاہوما آپ کو لگ رہا ہے کیونکہ میں نے رکھا ہی یہی ہے بڑے میاں