آپ کے سامنے
منظرنامہ۔ ایک منفرد بلاگ
کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ مجھے ایک موصوف کا انٹرویو لینے کا شوق چرایا بالکل اسی طرح جیسے ان موصوف کو اپنے بارے میں سب کچھ چھپانے کا شوق ہے۔ میں نے باتوں باتوں میں کئی بار ان سے تذکرہ کیا لیکن وہ چونکہ ٹالنے کے فن میں طاق ہیں اس لیے کمال خوبی سے مجھے ٹالتے رہے۔ یہ بات ماوراء تک پہنچی۔ ماوراء ایک اچھی اردو بلاگر ہیں اور گو کہ انہیں لکھتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں گزرا ہے، لیکن اردو بلاگنگ میں یہ کافی معرو ف ہیں۔ اس سے پہلے ان سے میری جان پہچان اردو محفل پر بھی تھی۔ خیر، جب یہ بات ماوراء تک پہنچی تو انہیں جیسے اسی کا انتظار تھا۔ رابطہ ہوا اور پھر ایک خیال پر بات چیت شروع ہوئی کہ ایک ایسا بلاگ بنایا جائے جہاں اردو بلاگرز کے انٹرویو ز لیے جاسکیں۔
کافی وقت تو صرف مختلف خیالات کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری ہوتی رہی اور پھر بالاخر گذشتہ ماہ یہ بلاگ “منظرنامہ” کے عنوان سے بنالیا گیا۔ اس سلسلہ میں بدتمیز کی تجاویز کا ذکر نہ کرنا ناانصافی ہوگی کہ کہ ان کے مفید مشوروں اور تنقید نے ہماری کافی مدد کی۔ شکریہ سر!
ہمارا ارادہ ہے کہ وقتا فوقتا مختلف اردو بلاگرز سے انٹرویو کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اس ضمن میں پہلا انٹرویو زکریا اجمل صاحب کا اب منظرنامہ پر موجود ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اردو بلاگرز کو ایک موضوع دیا جائے گا جس پر تحریر کی تمام بلاگرز کو کھلی دعوت ہوگی۔ وہ تحاریر منظرنامہ کی زینت بنیں گی۔
ہم نے یہاں اردو بلاگرز کی فہرست بھی مرتب کی ہے۔ اگر اس فہرست میں آپ کا یا کسی اور کا بلاگ موجود نہ ہو تو ہمیں آگاہ کریں تاکہ اس فہرست کو مکمل کیا جاسکے۔
اکثر ساتھی کہتے ہیں کہ بس اس کو جاری رکھنا، چھوڑ نہ دینا لیکن کسی نے مجھے کہا ہے کہ جس پروجیکٹ میں ماوراء شامل ہوجائے، سمجھ لو کہ وہ کامیاب ہی ہوجائے گا۔ اس لیے مجھے اطمینان ہے۔ انٹرویو وغیرہ کے سوالات تیار کرنے میں ماوراء ہی کا زیادہ کام ہے۔ ماوراء! تھینکس۔
یہ ابھی آغاز ہے اور ہمارا ارادہ اسے بہت آگے لے جانے کا ہے۔ آپ کے مفید مشوروں اور تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ رابطہ کے لیے ہمارا ای۔میل ایڈریس یہ ہے:

8 تبصرے برائے " منظرنامہ۔ ایک منفرد بلاگ "
پاکستانی اسپیکٹیٹرز کی طرز پر انٹرویوز کے سلسلے میں میں خود کچھ عرض کرنا چاہ رہا تھا لیکن آپ لوگوں نے یہ کام کر ڈالا۔ میں ماوراء کے بلاگ پر بھی اس کا ذکر کر چکا ہوں۔ بہت اچھا خیال ہے خاص طور پر ایک موضوع پر مختلف بلاگرز کی رائے پر مبنی تحاریر کا۔
ابوشاملs last blog post..اوبنٹو 8.04 جائزہ
اووو۔۔۔سو سویٹ۔۔۔یہاں تو میری تعریفیں ہو رہی ہیں۔
بدتمیز کو سر بنا دیا۔۔۔یہ اچھا کیا۔۔اب میں بھی ان کو سر ہی کہا کروں گی، کیونکہ وہ سر ہی لگتے ہیں۔ تعریف کم تنقید ہی زیادہ کرتے ہیں۔ اور تنقید سے ہی بہتر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ میری طرف سے بھی شکریہ سر۔
عمار، بالکل بے فکر رہو۔۔میں کام ادھورا چھوڑ کر نہیں جاؤں گی انشاءاللہ۔ اور مجھے بھی خوشی ہے کہ تم جیسا محنتی بچہ اس کام میں میرے ساتھ ہے۔ اس لیے اس معاملے میں میں بے فکر ہوں۔
–
ابو شامل۔ہماری پوری کوشش ہو گی کہ بلاگ کو بہتر سے بہتر طور پر پیش کر سکیں۔ اور بہتری تب ہی آ سکتی ہے، جب عمار اور میری سوچ کے علاوہ باقی سب کے آئیڈیاز بھی شامل ہوں۔
ماوراءs last blog post..منظر نامہ
بہت اچھا قدم ہے ۔۔ آپ جیسے نوجوانوں نے اب اردو کی ترویج کا بیڑا اٹھا لیا ہے تو کام آسان ہوگیا ہے ۔۔ اسی طرح کی انرجی اور نئے خون کی ضرورت تھی جو کم عمر بلاگرز کے اردو بلاگنگ کی طرف آنے سے پوری ہوتی نظر آتی ہے۔۔
ویل ڈن ![]()
راشد کامرانs last blog post..ہمیں ماتھے پے بوسہ دو۔۔
کیا بات ہے راہبر
شروع کر دیا منظر نامہ ، نام اچھا رکھا ہے۔
اگلا انٹر ویو کس کا ٹارگٹ کیا ہے۔
محب علویs last blog post..AUTISM
ابوشامل! آپ اس سلسلہ میں اپنی تجاویز بھی تو ارسال کریں کہ بہتری کے لیے کیا کچھ کیا جاسکتا ہے۔
ماوراء! تعریف تو کرنی ہی پڑتی ہے نا۔۔۔
جوابی تعریف کا شکریہ۔ ![]()
راشد بھائی! بہت شکریہ۔ بس آپ لوگوں کی آشیر باد چاہئے۔ ![]()
محب بھائی! اگلے انٹرویو کے لیے دیکھتے رہئے منظرنامہ
ویسے آپ خود کہاں ہیں ان دنوں؟
ہم تو کہہ رہے تھے کہ محب ہی سب سے زیادہ جوشیلے ہیں۔ لیکن یہاں تو سب سے ٹھنڈا تبصرہ محب کا ہی آیا ہے۔ ![]()
ہاں۔۔۔ دیکھو تو سہی۔۔۔۔ ![]()
ارے ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔
میں واقعی بہت خوش ہوں کہ تم لوگوں نے یہ زبردست کام کیا ہے۔ چلو تم لوگ بتاؤ کہ اگلا انٹر ویو کس کا کرنا ہے تو میں پہلے اپنے بلاگ پر اس ہستی کا مختصر تعارف کروا دیتا ہوں ذرا چلبلا سا اور ہوسکا تو شوخ و شنگ بھی
دس بلاگران کی لسٹ شائع کر دو کہ پہلے ان بلاگران کا انٹر ویو ہوگا تاکہ سب کو انتظار ہو کہ اب یہ خواتین و حضرات انٹرویو کے لیے تیار ہوں گے۔ ایک سوال نامہ مجھے بھی بھیج دو تاکہ کچھ میں بھی اضافہ کر سکوں۔
اس تحریر پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
اگر آپ کے پاس جاوا اسکرپٹ فعال ہے تو درج ذیل خانوں میں آپ براہ راست اردو لکھ سکتے ہیں۔اردو ہماری قومی زبان ہے۔ اس پر فخر کیجئے۔ اردو کو فروغ دیجئے۔ خبردار! اپنا تبصرہ بھیجنے سے پہلے دھیان سے دیکھ لیں۔ وضاحت: ممکن ہے کہ تبصرے منتظم کی منظوری سے شائع ہوتے ہوں سو آپ کو اپنا تبصرہ دوبارہ بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ ایک پاکستانی لڑکے کی بیاض ہے جہاں آپ کو مختلف موضوعات پر تحاریر پڑھنے کو ملیں گی۔ اس لڑکے کے سینے میں جو دل ہے، وہ بہت سے لوگوں کے لیے دھڑکتا ہے :P اس لیے یہاں کئی رنگ بکھرے ملیں گے۔ کوشش ہوگی کہ کسی کی دل آزاری سے محفوظ رہوں۔ مجھے دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔