No Gravatar

بلاگ کے نئے صارفین کو کئی مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ ابتداء میں چھوٹے چھوٹے مسائل بھی بہت بڑے محسوس ہوتے ہیں۔ ان ہی میں ایک مسئلہ بلاگ پر کوئی تصویر یا ویڈیو لگانا ہے۔

سب سے پہلے بلاگ پر تصویر لگانے کا طریقہ:
آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ کسی امیج ہوسٹ سائٹ پر اپنی تصویر اپ۔لوڈ کروالیں۔ مثلا امیج شیک پر۔ جب آپ کی تصویر اپ۔لوڈ ہوجائے گی تو اس کا لنک آپ پوسٹ ایڈیٹر میں وہاں پیسٹ کردیں جہاں آپ وہ تصویر ظاہر کروانا چاہتے ہیں۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ جب آپ کوئی پوسٹ لکھنے کے لیے ایڈیٹر کھولتے ہیں تو ایڈیٹر کے نیچے دیکھئے گا، اپ۔لوڈز کا خانہ موجود ہوگا۔ وہاں آپ براؤز کرکے اپنی مطلوبہ تصویر اپ۔لوڈ کریں۔ جب اپ۔لوڈ ہوجائے گی تو آپ کے سامنے Send to Editor کا بٹن آجائے گا۔ اسے دبانے سے وہ تصویر پوسٹ میں شامل ہوجائے گی۔
شروع میں ممکن ہے کہ کچھ مشکلات پیش آئیں لیکن چند تجربات کیجئے، مزا بھی آئے گا اور پھر کامیابی بھی ملے گی ان شاء اللہ۔

بلاگ پر ویڈیو اپ۔لوڈ کرنے کا طریقہ:
تصویر کی طرح آپ جو ویڈیو اپنے بلاگ پر شائع کرنا چاہ رہے ہیں، اس کا بھی کہیں نہ کہیں اپ۔لوڈ ہونا ضروری ہے۔ ایسی بہت سی ویڈیو ہوسٹ سائٹس موجود ہیں جن میں یوٹیوب سر فہرست ہے۔ آپ یوٹیوب پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیجئے (یعنی کہ سائن۔اپ کرلیں)۔ اس کے بعد اپنی ویڈیو یوٹیوب پر اپ۔لوڈ کیجئے۔ میں یہاں پر فرض کررہا ہوں کہ آپ جو ویڈیو اپنے بلاگ پر شائع کرنا چاہتے ہیں، وہ یوٹیوب پر موجود ہے۔ اس ویڈیو کو چلایئے۔۔۔
ایڈریس بار میں اس ویڈیو کا ڈائرکٹ لنک (URL) ہوگا جب کہ ویڈیو کے دائیں جانب ایک کوڈ Embedded Player کے نام سے ہوگا۔ اس کوڈ کو کاپی کرلیجئے اور اپنے بلاگ کے پوسٹ ایڈیٹر میں آکر پیسٹ کردیں۔ پوسٹ پبلش کرکے دیکھیں۔۔۔۔ لیجئے۔۔۔ پوسٹ میں ویڈیو شامل ہوگئی۔۔۔

اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔