بھرم بازی
میں بہت شریف انسان ہوں (واقعی)۔ سیدھا سادہ۔۔۔ لیکن چونکہ غصہ کا تیز اور جوشیلا ہوں اس لیے کچھ جلدی بھڑک جاتا ہوں۔ کل اچھی خاصی حرکت ہوگئی۔
بس میں جارہا تھا۔ قائد اعظم کے مزار سے کچھ پہلے گاڑی بیچ سڑک پر کھڑی ہوگئی۔ دونوں اطراف سے گاڑیاں گزر رہی تھیں۔ کچھ دیر تو [...]
کچرا
“کچرا نہ پھیلائیں۔ سب کو یہ سمجھائیں۔”
“کچرا کوڑے دان میں ڈالئے۔”
ایسے مزید بھی کچھ جملے شاید آپ کی نظر سے گزرے ہوں۔ حکومت نے کئی جگہ لکھوائے ہیں۔ لیکن آج میری نظر سے ایک منفرد جملہ گزرا۔ جانتے ہیں، کیا؟
“خدا کے لیے یہاں کچرا نہ ڈالیں۔”
ذرا محسوس کیجئے، کتنی بے بسی اور لاچاری سے التجاء [...]
ایک دن میرزا محب دہلوی کے ساتھ
آپ نے میرزا محب دہلوی کو دیکھا ہو یا نہ ہو، ملے ہوں یا نہ ہوئے ہوں، نام تو یقینا سنا ہی ہوگا۔ میں انہیں زمانہ حال کی نادر و نایاب اشیاء (یا افراد) میں گردانتا ہوں۔ اب آپ بھلے مجھ سے لاکھ اختلاف کریں، لیکن میں اپنے بیان پر مصر ہوں۔ آپ ان سے [...]
بلاگ پر ویڈیوز اور تصاویر
بلاگ کے نئے صارفین کو کئی مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ ابتداء میں چھوٹے چھوٹے مسائل بھی بہت بڑے محسوس ہوتے ہیں۔ ان ہی میں ایک مسئلہ بلاگ پر کوئی تصویر یا ویڈیو لگانا ہے۔
سب سے پہلے بلاگ پر تصویر لگانے کا طریقہ:
آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ کسی امیج ہوسٹ سائٹ پر اپنی تصویر [...]
کیوں میاں۔۔۔ سب سمجھ گئے؟
ایک مولانا صاحب ہوا کرتے تھے جن کا تکیہ کلام تھا، “کیوں میاں؟ سب سمجھ گئے؟”۔ ہوا یوں کہ ایک دن مسجد انتظامیہ نے عصر کی نماز سے قبل اعلان کردیا کہ تمام نمازی حضرات نماز کے بعد تشریف رکھیں، مولانا صاحب وعظ فرمائیں گے۔ اب مولانا صاحب کا دل نہیں چاہتا تھا لیکن چونکہ [...]
ہادی عالم۔ ایک انوکھی کتاب
مولانا ولی رازی کی شخصیت پاکستان کے مذہبی علمی حلقوں میں نئی نہیں ہے۔ غالبا وزیر مذہبی امور یا وزیر اوقاف بھی رہ چکے ہیں۔ روزنامہ “امت” میں اکثر ان کے کالم بھی چھپا کرتے تھے۔ آپ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر ایک کتاب لکھی ہے جو اردو زبان کی [...]
اپریل حملہ
اپریل کی آمد کے ساتھ ہی یہ خوشخبری گلے پڑی کہ بس کے کرایوں میں دو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ یقینا اپریل فول نہیں تھا، ہمیں اس پر مکمل یقین ہے کہ ایسا ہی ہوا ہے۔۔۔ اور ایسا ہی ہونا تھا۔۔۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں جب دو بار ہوشربا اضافہ ہوا تو اس [...]
پاکستانی پولیس کو قتل معاف
آج اس کالم پر گزارا کرلیں۔
روزنامہ جنگ کراچی۔ 30 مارچ 2008ء۔ اتوار
پاکستانی پولیس کو قتل معاف ہے
ماوراء! زیادہ پڑھ لیا تھا کیا جو سر میں...