No Gravatar

لیں جی۔۔۔ میری بیاض ایک بار پھر نئے سانچے سے مزین ہے۔ عجیب بے چین روح پائی ہے۔ ایک جگہ ٹک کر نہیں بیٹھا جاتا۔ ہر بار سوچتا ہوں کہ یہاں ٹھہر جاؤں گا لیکن کچھ عرصہ بعد پھر سے اندر ہی اندر کوئی چٹکیاں بھرنے لگتا ہے۔۔۔ :razz: ویسے اب میں سوچ رہا ہوں کہ یہ سانچہ کافی مناسب ہے اور تقریبا سبھی بنیادی ضروریات کو پورا کررہا ہے تو اب میں اس پر ٹک جاؤں۔۔۔ ابھی سے عادت ڈال لوں کہ اب اپنے لیے ادھر ادھر نہیں جھانکنا، دوسروں کا خیال کرنا ہے۔ :wink: واقعی۔۔۔ کافی طویل قطار ہے میرے علاوہ بھی۔۔۔!

اب دیکھیں تو سہی، میری اس بات کا کوئی یقین ہی نہیں کررہا ہے۔۔۔ ایک موصوف کہتے ہیں کہ ناممکن ہے، کچھ دن بعد پھر بدل لوگے۔۔۔ ایک صاحب نے تو بھرے بازار میں یہ کہہ دیا کہ میں یہ تھیم ایک صاحب کو عطیہ کردوں۔۔۔ اب میں نے ان سے عرض کی کہ بھئی، یہ تھیم بڑی مشکل سے مزاج کو بھائی ہے، اس کو بھی عطیہ کردوں کیا؟ تو فرمانے لگے، کیا فرق پڑتا ہے، کچھ عرصہ بعد بدل لینی ہے۔۔۔ ماوراء کی طرح۔۔۔! :razz: اچھا۔۔۔ میں اس میدان میں اکیلا نہیں ہوں۔۔۔ اور بھی لوگ ہیں میرے ساتھ۔۔۔ lol

آج صبح ہی میں سوچ رہا تھا کہ بلاگنگ کی دنیا میں اتنے سانچے کسی نے تبدیل نہ کیے ہوں گے، جتنے اپنی ساری بلاگنگ کے مختصر سے عرصہ میں، میں نے کردیے ہیں۔ ایسا کوئی ریکارڈ محفوظ رکھا ہوتا تو شاید گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی نام درج ہوجاتا۔۔۔ بہرحال۔۔۔ کوئی بات نہیں۔۔۔

اس سانچے کو دیکھیں۔۔۔ میں نے اسے اردو میں ڈھالنے کے لیے تین/ چار گھنٹے لگائے ہیں۔۔۔ دو نشستوں میں جاکر مکمل ہوا ہے۔۔۔ اس کی دائیں جانب دیکھئے۔۔۔ میں نے اپنے بچپن کی ایک تصویر لگائی ہے جس میں میرے ہاتھ میں کاغذ اور قلم ہے جبکہ بالوں میں بم پھٹا ہوا ہے۔۔۔ یہ تصویر ظاہر کرتی ہے کہ اس بیاض کا لکھنے والا بچپن سے ہی الٹے دماغ کا حامل ہے۔۔۔ اس کے علاوہ تصویر کے ساتھ لکھی تحریر بھی “کچھ” ظاہر کررہی ہے، اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اس سے کیا نتیجہ اخذ کرتے ہیں۔۔۔؟

موصوف بدتمیز کی کمال مہربانی سے اب بیاض پر گوگل کے اشتہارات بھی آویزاں ہیں۔۔۔ ان کو لگانے کے لیے ہم نے جتنی محنت کرنی تھی، کرلی۔۔۔ اب آپ کی باری ہے۔۔۔ اشتہارات لگانے کی نہیں، بلکہ یہ جو اشتہارات لگے ہوئے ہیں ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی۔۔۔۔ :wink:

اور بس آپ مجھے یہ بتائیں کہ سانچہ کیسا لگ رہا ہے۔۔۔۔؟؟؟ اچھا چلیں۔۔۔ میرے کام کی تعریف نہ کریں۔۔۔ :razz: یہ بتادیں کہ کوئی کمی تو نہیں ہے؟؟؟ ویسے آپ لوگوں نے اس کی زیادہ خامیاں گنوادیں نا تو پھر پتا ہے، کیا ہونا ہے؟؟؟؟

ہونا تو خیر سے کچھ نہیں ہے، بس میں نے سانچہ بدل لینا ہے۔۔۔۔! :lol:

اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔