مصروف
میں آج کل بے حد مصروف ہوں۔ دفتر سے رات نو/ دس بجے تک گھر واپسی ہوتی ہے۔۔۔ تب تھکن اتنی ہوتی ہے کہ کھانا کھاکر کچھ دیر ٹی۔وی کے سامنے بیٹھتا ہوں اور پھر عشاء پڑھ کر سوجاتا ہوں۔
اس لیے جن پروجیکٹس میں ہاتھ ڈالا ہوا تھا یا ٹانگ اڑائی ہوئی تھی، ان کی طرف بالکل توجہ نہیں دے پارہا ہوں اور ساتھ ساتھ بلاگنگ بھی کچھ دن تک ایسے ہی سست سست رواں رہے گی۔۔۔ ان شاء اللہ فروری کے اختتام یا مارچ کے آغاز سے دوبارہ فعال ہوسکوں گا۔
دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔
February 12, 2008 بوقت 2:24 am
اچھا تو رشتہ طے ہونے کے بعد تو بچہ بڑا ہو گیا ہے۔
ویسے یہ مصروفیت مجھے بہت بری لگتی ہے، فالتو وقت ہی نہیں ملتا۔ :???:
ماوراء’s last blog post..شجرہء نسب
February 13, 2008 بوقت 11:33 pm
دلچسپ بلاگ ھےکافی۔۔۔پھر آوں گا۔۔۔
UTP’s last blog post..Boo Hoo(r)
February 17, 2008 بوقت 9:11 am
کہاں مصروف ہو۔۔۔؟سچی سچی بتاؤ نہیں تو تمہاری خیر نہیں۔۔۔پہلے بھی تم ” کہانی ختم” والی بات گول کر گئے ہو۔بئی تمہاری منگنی ہوئی تو یہ تو کہانی کا آغاز ہوا نا۔۔۔۔جو کہانی ختم ہوئی اس پے روشنی ڈالو۔۔۔۔۔۔۔ :roll:
February 17, 2008 بوقت 11:44 am
تم کیوں پوچھ رہی ہو؟ تمہیں پتا نہیں ہے کیا؟
جن باتوں پر روشنی ڈالنے کا کہہ رہی ہو، ان پر میں سورج کی روشنی ڈال چکا ہوں تمہارے لیے۔ حافظے پر زور ڈالو۔
February 18, 2008 بوقت 1:26 am
باقی سب سے کیا پردہ داری ہے کہو تو میں ٹیوب لائٹ کی روشنی دے ماروں کہ یہاں تو لوڈ شیڈنگ بھی نہیں ہوتی