کھویا کھویا سا
واقعی۔۔۔ آج کل میرا دماغ کام نہیں کررہا ہے۔ نہ یہ سمجھ آتی ہے کہ کس سے کیا بات کرنی ہے اور نہ ہی کچھ پلے پڑتا ہے۔ بس م۔س۔ن پر یا تو بدتمیز کا دماغ کھارہا ہوتا ہوں یا زینب کا۔ اور تو اور، اتنے دن سے نہ تو بیاض پر کچھ لکھ سکا ہوں اور نہ ہی کچھ بے چاروں کے بلاگ پر تبصرہ کرسکا
کھویا کھویا سا رہتا ہوں۔۔۔ نہیں۔۔۔ کسی کے خیالوں میں نہیں کھویا۔۔۔ آپ میرا یقین کریں۔۔۔
یہ غائب دماغی کسی کے خیالات کی وجہ سے نہیں ہے۔۔۔ بس ایویں ہی ہے۔۔۔
ابھی میرے پاس ایک دو اچھے موضوعات ہیں بیاض پر لکھنے کے لیے لیکن ان کو چھوڑ کر یہ اوٹ پٹانگ لکھ رہا ہوں۔ آج جمعرات ہے۔۔۔ جمعہ سے سوموار تک کی چھٹی لی ہے دفتر سے۔۔۔ اتوار کو تقریب ہے۔ مجھے نہیں پتا کہ گھر میں کتنی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔۔۔ اور تقریب کے لیے کیا کیا فائنل ہوا ہے۔۔۔ کیا کیا ہونا ہے۔۔۔ میں گھر میں ہوکر بھی نہیں ہوتا۔۔۔ کل سے کزنز آجائیں گی۔۔۔ پھر ہلا گلا، شور شرابا۔۔۔!
دفتر کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر بھی سوموار تک غیر حاضر رہوں گا۔ منگل کو آمد ہوگی۔ تب شاید کوئی نئی تحریر لکھ سکوں۔۔۔ تب تک کے لیے اجازت۔۔۔
دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔
February 28, 2008 بوقت 2:10 pm
کیوں اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں

اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
محمد شاکر عزیز’s last blog post..KubuntuKDE4 Alpha
February 28, 2008 بوقت 2:30 pm
منگنی ہونے جا رہی ہے تو یہ حال ہے اگر شادی ہو گئی تو بچو کیا ہو گا!!! :shock:
شعیب صفدر’s last blog post..مشرف کا کالم اور کراچی دھاندلی ویڈیو!!
February 28, 2008 بوقت 7:57 pm
کیا واقعی یہ اثرات منگنی کے ہیں ؟
ارے میاں ۔ میری منگنی بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی ۔ اتنی کہ لوگ مجھے بھول گئے اور میں گھر پر سارا دن بھوکا رہا اور سب لڑکی کے گھر میں پلاؤ اُڑاتے رہے ۔
خیال تھا کہ ایک تحریر لکھوں گا ۔ غم میری منگنی کا ۔ لیکن اب یہاں راز افشاء کر دیا ۔
اجمل’s last blog post..مِٹا سکے تو مِٹا لے دنیا
February 29, 2008 بوقت 2:35 am
آج تک میں حیران ہوں کہ پاکستانی کس طرح سے شادی کرتے ہیں؟؟!!!!؟؟؟
پہلے منگنی پھر مہندی پھر شادی پھر ولیمہ پھر بارات پھر کہیں جاکے ملاقات (اگریہ ترتیب غلط ہوں تو معذرت)ہ۔۔۔۔ وہ بھی ایک عرصے کے بعد۔بیچارے جوڑے!!!! ھیھیھیھیھے
بحر حال! آپکو مبارک ہو۔
بارَکَ اللہ لکُما و بارک علیکما وجمع بینکما فی خیر۔ آمین یا رب العالمین۔
March 1, 2008 بوقت 7:27 am
پاکستان، اس ترتیب میں اکثر پہلے ملاقات بھی کر لیتے ہیں۔ یا اس طرح بھی ہو سکتا ہے۔ منگنی، ملاقات، مہندی، نکاح، ولیمہ اور پھر ملاقات۔
بہرحال، جیسے بھی شادی ہو کامیاب ہو۔ اتنا ہی کافی ہوتا ہے۔۔! ملاقات کر کے بھی شادی ہو اور بعد میں احساس ہو کہ ہمارا فیصلہ غلط تھا۔
عمار، میرا نمائندہ وہاں پہنچ چکا ہے۔ ذرا دھیان سے۔ اور تصویریں خود ہی پوسٹ کر دینا تو بہتر ہو گا۔
ماوراء’s last blog post..The Kite Runner
March 2, 2008 بوقت 12:31 pm
کسی کے خیالوں میں کھوئے کھوئے نہیں ہو تو صفائی کیوں پیش کر رہے ہو۔۔۔۔۔۔گھر والوں کی تیاری کو چھوڑو تمہاری تیاری تو ہو چکی نا۔۔۔یہ تم منگنی پے اتنی چھٹیاں کر رہے ہو تو شادی پے کیا ہو گا۔۔
تمہارا تو وہ حال ہے کہ صاف چھپتے بی نہیں سامنے اتے بھی نہیں۔۔۔۔جس وجہ سے کھوئے کھوئے ہو صاف بتا دو نا ہم کچھ نہیں کہیں گے :lol: