میرا موبائل فون کا استعمال
ذرا دیکھیں کہ میرا موبائل فون کس قدر استعمال ہوتا ہے۔ عین یکم دسمبر 2007ء (یعنی رات کے بارہ بجتے ہی) میں نے اپنے موبائل کا سارا ریکارڈ Reset کیا تھا۔ آج یکم فروری 2008ء ہے یعنی کہ دو مہینے ہوچکے ہیں۔ ان دو ماہ میں میرے موبائل فون کے اعداد و شمار۔
پیغامات کا حساب:
بائیس سو سے زیادہ پیغامات (ایس۔ایم۔ایس) میرے موبائل سے بھیجے گئے اور تقریبا اتنے ہی وصول بھی ہوئے۔
کالز کا حساب:
مجموعی طور پر 72 گھنٹے سے زیادہ بات ہوئی جس میں 12 گھنٹے کے قریب کالز موصول ہوئی ہیں اور 60 گھنٹے سے زیادہ کی کالز میں نے کی ہیں۔
کالز تو زیادہ تر رات کی ہیں۔ ٹیلی نار کے Djuice پیکج سے سہولت ہے کہ پانچ ٹیلی نار نمبرز پر رات 12 بجے سے صبح آٹھ بجے تک چار روپے فی گھنٹہ کے حساب سے بات کی جاسکتی ہے۔ اس لیے کالز زیادہ ہوجاتی ہیں۔
ایس۔ایم۔ایس۔۔۔۔! اس میں زیادہ تر حصہ اپنی کزن Humi کو کیے گئے پیغامات کا ہے۔ اس سے ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے اور کبھی اتنے ایس۔ایم۔ایس ہوجاتے ہیں کہ ایک سیشن میں 30، 40 تک تعداد پہنچ جاتی ہیں۔ جب بات شروع ہوجائے تو 20 ایس۔ایم۔ایس تو کوئی بڑی بات ہیں ہی نہیں۔ حقیقی دنیا میں ایک وہی ہے جسے میں اپنا سب سے اچھا دوست کہہ سکتا ہوں اور جس سے سب سے زیادہ گپ شپ اور بے تکلفی ہے۔ اس لیے ایک دوسرے کے دکھڑے سنتے سنتے یہ تو ہوتا ہی ہے۔ کبھی کبھار کوئی خاص بات نہیں بھی ہوتی تب بھی بات ہوتی رہتی ہے کہ اب یہ ہورہا ہے، گھر میں فلاں یہ کررہا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔!
سوچتا ہوں، کچھ کنٹرول کروں۔۔۔ لیکن ایسا سوچنے کو تو بہت بار سوچ چکا ہوں۔۔۔۔!
اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔
February 1, 2008 بوقت 10:25 pm
آخر بلی تھیلے سے باہر آ ہی گئی۔
ماوراء’s last blog post..آخری تھیم؟
February 1, 2008 بوقت 11:25 pm
عزیزی یہ لمبے لمبے ایس ایم ایس ایسے ہی نہیں ہوجاتے وہ بھی صرف یہ بتانے کے لیے کہ فلاں یہ کررہا ہے اور فلاں وہ۔۔۔کچھ گڑبڑ ہے۔۔۔۔
محمد شاکر عزیز’s last blog post..گلوبل سائنس کی مدد کیجیے
February 2, 2008 بوقت 12:05 am
72 گھنٹے کچھ زیادہ ہیں
میرے سیل فون پر دو سالوںمیں 12 گھنٹے ہوٕے تھے۔ کچھ تو خیال کرو 
بدتمیز’s last blog post..گو اوبامہ کہ نو اوبامہ
February 2, 2008 بوقت 7:57 am
عمار بھیا
میں تو کچھ بھی نہیں پڑھا ادھر، سچی سے

February 2, 2008 بوقت 8:09 am
جب اپنی کزن کو دوست کہا جاےّ تو پھر سمج لیں کہ دال میں کچھ کالا ھے
میری کزن میرے تین بچو نوں کی ماں ھے
February 2, 2008 بوقت 10:53 am
ارے نہیں نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ آپ لوگ کیا سوچ رہے ہیں۔۔۔۔۔
توبہ توبہ۔۔۔۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے بھئی
کزن واقعی میں صرف دوستی تک محدود ہے۔ بس یہ سب کچھ اتنا زیادہ اس لیے ہے کہ اس کے علاوہ حقیقی دنیا میں، میرا زیادہ ملنا جلنا نہیں ہے کسی سے۔ کوئی دوستی بھی نہیں ہے۔۔۔۔ تو یوں سمجھیں کہ کچھ دوستیاں انٹرنیٹ پر ہیں اور حقیقی دنیا میں وہی ایک دوست۔

اب آپ نے اپنی کزن کو تین بچوں کی ماں بنادیا تو مجھ سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کیا؟؟؟؟ :mrgreen:
ماوراء!
شاکر بھائی۔۔۔! کچھ گڑبڑ نہیں ہے۔۔۔ سب کچھ ٹھیک ہے الحمد للہ۔ :wink:
بدتمیز! دو سال میں بارہ گھنٹے اور دو ماہ میں بہتر گھنٹے۔۔۔ بس تھوڑا سا ہی تو فرق ہے نا۔
شگفتہ آپی! اچھا کیا، آپ نے یہاں کچھ نہیں پڑھا۔
فراست بھائی!
February 2, 2008 بوقت 11:59 am
کزنی سے کرو گے بہانہ کیا؟ :lol:
ٹیلی نار والوں کا آپ نے بیڑا غرق کر دیا، 2 ماہ میں 70 گھنٹے سے زیادہ :shock: یقینآ وہ بند کرنے کا سوچ رہے ہونگے لیکن فی الحال وہ 15ملین صارفین کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ کل ہے انہوں نے ہمیں مزے کا کیک بھجوایا تھا۔ میری شماریات ایک سال میں کوئی 112 گھنٹے ہیں، آپ نے تو حد ہی کر دی۔ :eek:
ساجداقبال’s last blog post..ونڈوز جینوئن ایڈوانٹیج(WGA) کی سردردی سے نجات
February 2, 2008 بوقت 12:31 pm
ذرا ٹیلی نار والوں سے سفارش کردیں کہ چونکہ میں ان کی سروس پر بھروسہ کرتا ہوں اور مسلسل استعمال کرتا ہوں اس لیے مجھے خصوصی رعایتی پیکجز سے نوازا جائے اور مزیدار کیک سے بھی!
February 2, 2008 بوقت 12:36 pm
عمار لگاتار آپکا بات کرنے کا ریکارڈ کتنا ہے
February 2, 2008 بوقت 3:01 pm
اب آپ سب کچھ اگلوالیں۔۔۔۔۔۔! تفتیش کررہے ہیں کیا؟؟؟
ایک وقت میں کسی ایک بندے سے لگاتار بات کرنا۔۔۔۔ میرے خیال ہے چار یا پانچ گھنٹے۔ :arrow:
February 2, 2008 بوقت 9:05 pm
بدتمیز کی طرح تم بھی کافی کمینے ہو ۔ ہمیشہ میں میسج کرتا ہوں تو تم جواب دیتے ہو ، کبھی خود سے میسج نہیں کیا ، اوپر سے دوستی جتاتے ہو ، بھاڑ میں جاؤ ۔ اب مجھے پتا چلا تمہیں کسی اور کو پوچھنے کا وقت کیوں نہیں ملتا ۔ یہ جو تم نے اعدادوشمار محترمہ ہُومی صاحبہ کے حوالے سے لکھے ہیں ، یہ تمہارے گھر میں سے کس کس کو پتہ ہے؟ اپنے ابو کا فون نمبر دو ۔
قدیر احمد’s last blog post..Allok Video Converter
February 4, 2008 بوقت 11:02 am
یار میں تو حیران ہوں کہ تمہیں موبائل کے علاوہ دیگر کاموں کا وقت بھی مل جاتا ہے، خیر ایک بات تو پتہ چلی کہ تم سے اگر وکیپیڈیا پر کام کروانا ہے تو تمہارا موبائل ٹھکانے لگانا پڑے گا
ابوشامل’s last blog post..Mummy awaits return
February 4, 2008 بوقت 11:14 am
قدیر! تم بھی انتہائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہو۔۔۔
دو مرتبہ ایس۔ایم۔ایس بھیجنے میں تم نے پہل کیا کردی، بہت احسان کردیا۔ اور وہ بھول گئے کہ میں نے تمہیں ایس۔ایم۔ایس کیے اور تمہیں ان کا جواب تک دینے کی توفیق نہیں ہوئی۔ اب میں کچھ زیادہ بول دوں گا تو پھر آگ لگ جائے گی تمہیں 
February 4, 2008 بوقت 11:23 am
ابو شامل! ایسا نہیں ہے کہ میں ہر وقت موبائل پر لگا رہتا ہوں۔
اصل میں، ٹائپنگ اسپیڈ بہت زیادہ ہے اور مشق اتنی ہوچکی ہے کہ بغیر دیکھے بھی ایس۔ایم۔ایس ٹائپ کرتا رہتا ہوں۔
ویسے میں واقعی میں آج کل بہت مصروف ہوں۔۔۔ صرف ٹال نہیں رہا۔۔۔۔۔۔ سچی۔۔۔۔۔!
February 4, 2008 بوقت 3:12 pm
مچی؟
ابوشامل’s last blog post..Mummy awaits return
February 11, 2008 بوقت 9:39 am
السلام علیکم بھائی ایسی باتیں بتانے والی نہیں ہوتی ہیں :lol: خیر ایسا تو ہوتا ہے کہتے ہیں نا کہ
آپ کے بارے میں پوچھ بیٹھا کوئی
کیا کہے ہم سے کیا بد حواسی ہوئی
کہنے والی تھی جو بات وہ نا کہی
بات جو تھی چھپانی بتا نے لگے
آپ سے مل کے ہم کچھ بدل سے گے
واہ واہ واہ
ویسے آپ کے موبئیل پر چارجن کا مسئلہ نہیں آتا
نوائے ادب’s last blog post..جب بھی دیکھا۔ ۔ ۔ اُداس ہی دیکھا
February 11, 2008 بوقت 10:28 am
وعلیکم السلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
چارجنگ کا مسئلہ کیوں آئے گا؟ ایسا تو کچھ نہیں ہوتا۔