بے وقوف لوگ
952 views January 15, 2008 | راہبرمحرم الحرام کا مہینہ ہے۔ ایسے میں کئی سر پھرے لوگ نظر آتے ہیں۔ مجھے حیرت ان پر ہوتی ہے جن کے مذہب و مسلک میں ایسی کوئی بے کار بات نہیں جن میں وہ ملوث ہوتے ہیں۔ اہلِ تشیع اگر کرتے ہیں تو کریں کہ ان کے مذہب میں یہی ہے لیکن یہ اہلِ سنت کو کیا ہوجاتا ہے؟ گھروں میں، گاڑیوں میں مرثیے چلنے لگتے ہیں، ماتم وغیرہ کے جلوس نکلتے ہیں تو لوگ اس میں بھی ساتھ ہوجاتے ہیں اور ہزاروں خرافات۔۔۔!
آج صبح کی سنیئے، میں جس بس میں آرہا تھا اس میں بہت تیز آواز سے مرثیے چل رہے تھے۔ جن لوگوں کو اترنا ہوتا تھا، وہ دروازے پر ہاتھ مارتے رہتے لیکن ڈرائیور تک آواز پہنچنے میں کافی وقت لگتا جب تک اکثر لوگوں کے اترنے کی جگہ پیچھے رہ جاتی۔ ایک آدمی اپنے آٹھ/ دس سالہ بچے کے ساتھ تھا۔ کافی دیر تک دروازے کو پیٹتا رہا کہ ڈرائیور گاڑی روک لے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور ڈرائیور گاڑی بھگاتا رہا یہاں تک کہ صدر آگیا۔ جب میں گاڑی سے اترا تو آگے کی طرف گیا اور گاڑی والے سے کہا، یہ تم لوگ گاڑی میں مسافروں کو لے جارہے ہو یا حسین علیہ السلام کا لاشہ لے کر جارہے ہو؟؟؟ ایک بندہ اتنی دیر سے روکنے کا کہہ رہا ہے اور تم نے اس کو صدر میں لاکر اتارا ہے، یہ جو اتنی تیز آواز میں چلایا ہوا ہے، اس کے بعد کوئی آواز آگے آئے گی تم لوگوں تک؟ وہ منمنانے لگا کہ ہاں، آواز آرہی ہوتی ہے۔ میں نے کہا آواز آرہی تھی تو روکا کیوں نہیں۔۔۔؟ کب سے وہ بندہ چینخ رہا تھا۔۔۔؟ تو وہ بس والا بوکھلا کر “پتا نہیں، پتا نہیں” کہہ کر خاموش ہوگیا۔۔۔!

