No Gravatar

“Jab We Met” شاہد کپور اور کرینہ کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلم ہے۔ باکس آفس انڈیا نے اس فلم کو سپر ہٹ کا درجہ دیا ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسے نوجوان کی جس کا امیر باپ مر جاتا ہے اور اس کی ماں بھاگ کر کسی اور سے شادی کرلیتی ہے جس کی وجہ سے اس نوجوان لڑکے کو ہر جگہ سے طعنہ سننے کو ملتے ہیں یہاں تک کہ یہ تنگ آجاتا ہے اور سب کچھ چھوڑ کر انجانی راہوں پر گم صم چل پڑتا ہے۔ بس کے سفر کرتا ہے اور پھر اپنے خیالوں میں گم بغیر ٹکٹ لیے ٹرین میں سوار ہوجاتا ہے۔ اس کی ہم سفر ہوتی ہے ایک باتونی لڑکی جو بس بولتی چلی جاتی ہے، بولتی چلی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ کہانی آگے بڑھتی ہے۔ لڑکے کی وجہ سے لڑکی ٹرین سے نیچے اترتی ہے اور پھر اس سے ٹرین چھوٹ جاتی ہے۔ وہ سخت غصہ میں اس بات کا ذمہ دار لڑکے کو ٹھہراتی ہے اور اس کو کہتی ہے کہ اب اسے گھر پہنچائے۔۔۔ یوں ایک دلچسپ کہانی کا آغاز ہوتا ہے۔ ریلوے اسٹیشن کے باہر لوگوں کا اسے کال گرل سمجھنا، پھر ہوٹل والے سے بے وقوفانہ باتیں۔۔۔ لڑکی اس لڑکے کی خاموشی توڑنے کی کوشش کرتی ہے۔ پھر لڑکی کے گھر جانا، وہاں سے فرار ہونا، لڑکی کا غائب ہونا، دوبارہ برے حال میں ملنا۔۔۔۔ غرض کہ بہت ہی شاندار فلم ہے۔
زیادہ واہیات نہیں ہے۔ لباس بھی مناسب ہیں اور کہانی بھی۔ اگر آپ فلمیں دیکھا کرتے ہیں تو اس فلم کو ضرور دیکھئے گا۔

اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔