بلاگ کا مرکزی صفحہ تبدیل کریں
جب آپ کوئی بلاگ کھولتے ہیں تو “سرورق” یا “ہوم پیج” کھلتا ہے جس پر تازہ ترین تحاریر موجود ہوتی ہیں۔ اگر آپ اس صفحہ کے بجائے کوئی خاص صفحہ کھولنا چاہتے ہیں، مثلا اپنے تعارف کا صفحہ، یا کسی اعلان پر مشتمل یا خبر دینے والا صفحہ تو اس کے لیے آپ درج ذیل طریقہ پر عمل کیجئے۔
(واضح رہے کہ یہ طریقہ ورڈ پریس کے صارفین کے لیے لکھا جارہا ہے)
1۔ اپنے بلاگ پر لاگ۔ان ہوجائیں۔
2۔ ڈیش بورڈ پر مینیو سے “آپشنز” پر کلک کریں۔
3۔ سب۔مینیو سے “ریڈنگ” (Reading) پر کلک کریں۔
5۔ Reading Options میں پہلا عمل ہی پہلے صفحہ کے بارے میں ہے۔ دیکھئے: Front Page
6۔ Front Page Display کے نام سے آپ کے سامنے ایک آپشن ہوگا جو آپ کو پیشکش کرے گا کہ آپ اپنے بلاگ کا فرنٹ پیج اپنی تازہ ترین تحاریر والا رکھیں گے یا کوئی ساکت صفحہ (A Static Page)
7۔ آپ Static Page کو منتخب کریں اور اس کے سامنے موجود لسٹ سے اپنا وہ صفحہ منتخب کرلیں جو کہ آپ پہلے صفحہ پر ظاہر کروانا چاہتے ہیں۔
8۔ Update Options کے بٹن پر کلک کردیں۔
9۔ لیجئے۔ کام مکمل! اپنا بلاگ چیک کریں۔
تصویر ملاحظہ ہو:

اب شاید کوئی سوچے کہ بھلا اس کا کیا فائدہ ہوگا؟
ہممم۔۔۔۔ اس کا فائدہ یہ ہوسکتا ہے کہ اگر آپ نے اپنا بلاگ مخصوص لوگوں کے لیے بنایا ہے تو آپ ایک صفحہ لکھ لیں جس میں بلاگ کے بارے میں تفصیل ہو اور اس صفحہ کو فرنٹ پیج کی حیثیت سے رکھ دیں تاکہ بلاگ پڑھنے سے پہلے قارئین بلاگ کے مندرجات سے آگاہ ہوسکیں۔
اس کے علاوہ اگر آپ کچھ عرصہ کے لیے بلاگ لکھنا بند کررہے ہیں یا اچانک کوئی اہم بات ہوگئی ہے یا کچھ خاص خبر بتانا چاہتے ہیں تو اس کا ایک صفحہ بنا کر آپ اسے فرنٹ پیج پر رکھ سکتے ہیں تاکہ آپ کے بلاگ پر آنے والے قارئین اس سے باخبر ہوجائیں۔
اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔
December 18, 2007 بوقت 6:50 pm
بہت اچھے جناب۔ بالآخر آپ نے یہ عقدہ حل کر ہی لیا۔
ساجداقبال’s last blog post..فارم کسطرح خوبصورت بنائیں؟
December 18, 2007 بوقت 8:11 pm
گڈ اچھی ٹپ ہے۔
محمد شاکر عزیز’s last blog post..زبان: کیا ہونا چاہیے اور کیا ہوتا ہے!!
December 19, 2007 بوقت 12:24 am
گڈ، اب جب میں بلاگ لکھنا بند کروں گی تو ایسا ہی کروں گی۔
ماوراء’s last blog post..تھیم
December 19, 2007 بوقت 10:45 am
جی ساجد بھائی! میں نے بہت پہلے یہ آپشن دیکھا تھا لیکن جب ضرورت پڑی تو یاد نہیں آرہا تھا۔ کافی دیر بھٹکتے بھٹکتے اس جگہ پہنچ ہی گیا۔
شکریہ شاکر بھائی۔
ماوراء! مجھے امید ہے کہ اب تم نے اپنا بلاگ لکھنا بند نہیں کرنا ہے۔
December 22, 2007 بوقت 5:38 am
عمار، اب کیوں نہیں لکھنا بند کرنا؟ پہلے کرنا تھا کیا؟ اور کوئی پتہ نہیں ہوتا۔۔۔کہ کس وقت کیا ہو جائے اور میں لکھنا بند کر دوں۔
ماوراء’s last blog post..عید مبارک
December 22, 2007 بوقت 5:53 pm
ہاں یہ تو ہے۔۔۔۔۔۔۔ کسی بھی وقت فیصلہ تبدیل ہوسکتا ہے۔ جب میں نے بلاگ لکھنا شروع کیا تھا تو روزنامچہ لکھنا چھوڑ دیا تھا۔۔۔ روزنامچہ مطلب ایک ڈائری، میں تقریبا روز لکھا کرتا تھا، دن بھر ہونے والی باتیں۔۔۔۔ یادگار رکھنے کے لیے۔۔۔ لیکن بلاگ شروع کرنے کے بعد سوچا کہ اب اس کی ضرورت نہیں تو لکھنا چھوڑ دی۔۔۔۔ پر، اب محسوس ہورہا ہے کہ شاید وہ فیصلہ درست نہ تھا۔ مجھے روزنامچہ لکھنا ہی پڑے گا ساتھ ساتھ۔