سانحہ 27 دسمبر۔ جو میں نے دیکھا

27 دسمبر کو مغرب کی نماز پڑھی ہی تھی کہ دفتر میں ایک صاحب کا فون آیا جنہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں بے نظیر کے جلسے میں دھماکہ ہوگیا ہے۔ ہم عموما مغرب پڑھ کر دفتر بند کردیتے ہیں لیکن ٢٨ دسمبر کو مجھے نواب شاہ جانا تھا، اس لیے میرا ارادہ تھا کہ [...]

سال 2007ء اور میری بلاگنگ

سال 2007ء کا اختتام آن پہنچا ہے۔ اسی سال کے اوائل میں، میں نے اردو محفل میں شمولیت اختیار کی اور یوں انٹرنیٹ پر موجود ایک نئے جہان سے متعارف ہوا۔ وہیں سے بلاگز وغیرہ کی معلومات ہوئیں اور شاکر بھائی کے بلاگ پر اس بارے میں کافی تحاریر پڑھنے کو ملیں، ساتھ ہی ورڈ [...]

بیربل اور بے وقوف لوگ

ایک دفعہ اکبر بادشاہ کو کسی نے بتایا کہ فلاں علاقے کے لوگ بہت بے وقوف ہیں۔ اکبر نے بیربل کو حکم دیا کہ وہاں جاؤ اور اس بات کی صداقت کا پتا کرو۔ بیربل اپنے آدمیوں کے ساتھ اس علاقے میں جا پہنچا۔ جب وہاں کے لوگوں کو پتا چلا کہ بادشاہ کے آدمی [...]

جب وی میٹ

“Jab We Met” شاہد کپور اور کرینہ کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلم ہے۔ باکس آفس انڈیا نے اس فلم کو سپر ہٹ کا درجہ دیا ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسے نوجوان کی جس کا امیر باپ مر جاتا ہے اور اس کی ماں بھاگ کر کسی اور [...]

دو فلموں کی تلاش

مجھے سی۔ڈی یا ڈی۔وی۔ڈی پر دو فلموں کی تلاش ہے۔ پہلی فلم کا نام ہے: Short Circuit 2 اور دوسری کا نام ہے: Asterix & Obelix - contre Cesar
آج میں نے یہاں رینبو سینٹر میں بھی آدھ گھنٹہ سے زیادہ مغز ماری کی لیکن یہ فلمیں نہ مل سکیں۔ دونوں فلموں کا اردو ورژن [...]

عید الاضحی کے تین دن

لیجئے! گزری عیدوں کی طرح یہ عید الاضحیٰ بھی گزر گئی۔ کچھ خاص مصروفیات تو نہ تھیں، بس گزر ہی گئے دن۔ ٢٠ دسمبر، بروز جمعرات سے چھٹیاں ملی تھیں۔ جمعۃ المبارک کو عید تھی۔
عید کی نماز:
نہا دھو کر عید گاہ کو چلے۔تھوڑی دیر ہوگئی تھی لہذا جس عیدگاہ میں نماز پڑھنے کا ارادہ تھا، [...]

عید مبارک

تمام معزز قارئین کو بہت بہت
عید مبارک
عید کا پہلا دن تو بور ہی گزرا ہے۔۔۔۔ آج شام کو نانی کے آگیا ہوں۔ اب دیکھتے ہیں بقیہ دو دن کیسے گزریں گے۔ ایک دو موضوعات ذہن میں ہیں لیکن لکھنے کو فی الحال وقت نہیں۔ پھر کبھی سہی!

ورڈ پریس پلگ۔انز

میں نے اردو ٹیک بورڈ پر ورڈ پریس کی پلگ۔انز کے بارے میں لکھنا شروع کیا ہے جس میں ورڈ پریس کی مختلف پلگ۔انز کا تعارف اور ان کا فائدہ بتایا جائے گا۔ آپ لوگ درج ذیل ربط پر کلک کرکے ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
اردو ٹیک بورڈ۔ ورڈ پریس پلگ۔انز
اس سلسلہ میں نہ صرف آپ کی [...]

Protected: نور کی واپسی

There is no excerpt because this is a protected post.

بلاگ کا مرکزی صفحہ تبدیل کریں

جب آپ کوئی بلاگ کھولتے ہیں تو “سرورق” یا “ہوم پیج” کھلتا ہے جس پر تازہ ترین تحاریر موجود ہوتی ہیں۔ اگر آپ اس صفحہ کے بجائے کوئی خاص صفحہ کھولنا چاہتے ہیں، مثلا اپنے تعارف کا صفحہ، یا کسی اعلان پر مشتمل یا خبر دینے والا صفحہ تو اس کے لیے آپ درج ذیل [...]

مزید دیکھیں »