پاکستان میں ہنگامی حالت نافذ
پاکستان میں ہنگامی حالت کا نفاذ ہوئے چار گھنٹے ہونے کو آئے ہیں۔ پاکستان کے “فوجی صدر” جنرل پرویز مشرف نے اپنے ۔۔۔۔۔۔۔۔ کا ثبوت دیتے ہوئے شام چھ بجے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین معطل کردیا اور چیف جسٹس جناب افتخار محمد چوہدری کو ان کے عہدے سے برطرف کرکے ظاہر کردیا کہ ان ۔۔۔۔۔۔۔ حکمرانوں کا اصل مقصد کیا ہے۔
آج صبح روزنامہ ایکسپریس کا مطالعہ کرتے ہوئے مجھے شک ہو چلا تھا کہ کوئی نہ کوئی گڑبڑ بہت جلد ہونے والی ہے اور وہ ہو رہی۔ شام کو میرے موبائل پیغام کے جواب میں محب بھائی کی بھی فون کال آگئی۔ انہوں نے بھی غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ شخص چار کاندھوں ہی پر جائے گا۔
میں زبان سے کبھی گالی نہیں دیتا لیکن آج دل ہی دل میں بے شمار گالیاں بے ساختہ دی ہیں۔ یہ شخص پرویز مشرف مجھے جو تھوڑا بہت پسند تھا، اب اتنا ہی ۔۔۔۔۔ انسان لگتا ہے۔ چار کاندھوں پہ تو یہ جب جائے گا تو جائے لیکن پہلے میری طرف سے اس پر چار حرف۔ ل ع ن ت
ہنگامی حالت کے نفاذ کا جو فرمان جاری کیا گیا ہے اس میں تمام تر ذمہ داری عدلیہ ہی پر ڈالی گئی ہے کہ عدلیہ کی وجہ سے ملک کے انتظامی امور متاثر ہورہے تھے، عدلیہ دہشت گردوں کو رہا کروارہی تھی، عدلیہ سرکاری افسران کو لتاڑ رہی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عدلیہ یہ کررہی تھی، عدلیہ وہ کررہی تھی۔۔۔۔۔۔ بکواس بھری ہے۔
شب گیارہ بجے ملک کے ۔۔۔۔۔۔ شخص پرویز مشرف پاکستانی قوم سے بکواس کرے گا۔ تمام نجی چینلز کی نشریات اکثر علاقوں ہی میں بند ہیں اور صرف ایک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پٹا ہوا پی ٹی وی ہے جو پرویزی مؤقف بیان کررہا ہے۔
میں اس وقت غیظ و غضب میں بھرا ہوں۔ کسی کو اس تحریر میں کچھ برا لگتا ہے تو لگا کرے۔
پرویز مشرف پر ایک بار پھر ل ع ن ت
اس تحریر میں بہت کچھ لکھا تھا لیکن جب امی، ابو کے سامنے ذکر کیا تو مجھے اتنی ڈانٹ پڑی کہ کوئی حد نہیں۔ ایسا ہرگز نہیں کہ انہیں پرویز مشرف یا ایسے کسی اقدام سے ہمدردی ہے بلکہ وہ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ مجھے کچھ نہ ہوجائے۔ حالانکہ میں نے ان سے بہت بحث کی کہ سب لوگ اب تک چپ رہتے ہیں لیکن میں بولوں گا۔۔۔۔ اس پر والد صاحب کو مزید غصہ چڑھ گیا۔۔۔۔ 
اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔
November 3, 2007 بوقت 11:21 am
بھائی میں آپ کے ساتھ ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے بھی اتنی ہی گالیاں دی ہیں انکل مشرف کو۔۔۔۔۔منہ سے نہیں
دل ہی دل میں۔۔۔ابھی لکھ بھی دیتی لیکن کل کزن کی شادی ہے۔۔مہندی لگا رہی ہوں۔۔۔اس لیے زیادہ نہیں لکھ سکتی۔۔۔ابھی غلطی سے مہندی سائٹ کی جگہ آپ کا بلاگ کھل گیا۔۔تو جواب لکھے بغیر رہ نہیں سکی۔۔۔ایک ہاتھ اور ایک انگلی سے لکھ دیا۔۔۔لکھ لکھ کےجی تو نہیں بھرا۔۔لیکن ابھی مجبوری ہے۔۔۔اس سے گزارا کریں۔ جلدی سے دو گلاس پانی پی کر آئیں۔۔۔جب مشرف کا نام پڑھیں۔۔ساتھ فورا لاحول ولا قوہ ضرور پڑھیں۔۔۔پھر غصہ نہیں آئے گا۔۔۔غصہ کرنے کا پتہ ہے کیا مطلب ہوتا ہے۔۔۔۔؟
اس کا مطلب ہوتا ہے کہ دوسروں کی غلطی کا بدلہ ہم خود سے لے رہے ہیں۔۔۔عبید اور آپ کو ہالہ پر جواب بعدمیں لکھتی ہوں۔۔۔ابھی موقع نہیں ہے۔
November 3, 2007 بوقت 3:30 pm
یہ عوام جانیں اور جنرل مشرف۔ اگر عوام میںدم ہوا تو وہ اپنے حقوق کی بحالی کیلیے میدان میںکود پڑیں گے ورنہ جنرل مشرف تو ادھر ہی ہیں۔
November 3, 2007 بوقت 3:58 pm
ہا ہا ہا اسی لئے میں کہا ہے کہ اردو بلاگرو کجھ اور سوچو
November 3, 2007 بوقت 3:59 pm
ہتھ ہولا بادشاہو! ایمرجنسی لگ گئی جے۔
November 3, 2007 بوقت 5:22 pm
گالیاں۔۔۔۔لعنت۔۔۔بکواس۔۔۔۔
مانا کہ وہ اچھا نہیں کر رہا۔۔۔۔لیکن آپ تو ایک اچھا انسان ہونے کا ثبوت دیں۔
میں تو انجام کا انتظار کر رہی ہوں۔
November 3, 2007 بوقت 11:48 pm
میرے بھائی،
قوموں کی زندگی میں اس سے بڑھ کر کڑے دن آتے ہیں۔ لیکن تاریخ انہی افراد اور قوموں کو یاد رکھتی ہے جو قول و فعل سے ان مرحلوں سے سرخرو ہو کر نکلیں۔ میں آپ سے اتنی درخواست کروں کہ قلم جھکا کے نہ لکھیں نہ ہی اسطرح ٹیڑھا کر کے۔ باقی جو جی میں آئے لکھیں کسی سے نہ ڈریں۔
شاید کسی حدیث کا مفہوم ہے کہ مسلمانوں کے زوال کی ایک بڑی وجہ موت کا خوف ہوگی۔
November 4, 2007 بوقت 10:40 pm
آپی! یہ مہندی کی سائٹ کھولتے کھولتے میرا بلاگ کھل جانا کچھ عجیب نہیں ہے۔۔۔۔

پاکستانی بھائیو! وہ تو ادھر ہی ہیں واقعی۔ اب آپ تو بچوں کی کہانیاں لکھ سکتے ہیں مگر میں کیا لکھوں گا؟ افسانے؟؟
ماوراء! آپ انجام کا انتظار کررہی ہیں اور میں اسے انجام تک پہنچانے کے لیے کچھ سوچ رہا ہوں۔ :cool:
ساجد اقبال! خیر میرا مؤقف تو پڑھنے والی اچھی طرح سمجھ ہی گئے۔ ایجنسیاں مجھے غائب کردیں تو میرے لیے تحریک چلانا آپ لوگوں کا فرض ہوگا۔ :mrgreen:
November 7, 2007 بوقت 3:20 am
انکل بھائی ۔۔۔میں نے favorites میں کافی سائٹس کے لنک ایڈ کیے ہوئے ہیں۔۔۔اس لیے سائٹ کی جگہ یہ کھل گیا۔۔میں اتنی دیر مہندی صاف کرنے میں لگی رہی۔۔۔یوں کھلتے ساتھ اس پوسٹ پر نظر پڑ گئی اور پھر ساری پوسٹ پڑھ لی اور پھر جواب بھی لکھ دیا۔۔۔اب آیا سمجھ میں یااااااااااا لگاؤں ایک۔۔؟؟؟؟