اردو بلاگنگ اور میرے آس پاس

اچانک ہی اردو بلاگنگ پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔۔۔ لوگوں کو تشویش لاحق ہے۔۔۔ آج ہی مجھے دو/ تین جگہ اس بارے میں پڑھنے کو ملا۔۔۔ تو سوچا کہ کیوں نہ اپنی رائے کا اظہار بھی کیا جائے۔۔۔۔۔!
میں 2007ء کے اوائل میں اردو محفل پر پہنچا اور وہاں سے مجھے کئی نئی نئی باتیں [...]

ہم چلے جِم!

اور ہم نے اپنے پھیلتے جسم کا آخر علاج سوچ ہی لیا۔۔۔۔ ایک مہینہ ہونے کو آیا ہے ہمیں جِم جاتے ہوئے۔۔۔ عموما لوگ باڈی بلڈنگ کرنے آتے ہیں جِم لیکن میں وہاں اپنا موٹاپا کم کرنے جاتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ دفتر سے واپسی پر شام/ رات کو جِم پہنچتا ہوں۔ آدھ/ پون گھنٹہ ورزش اور مختلف [...]

موبائل فونز کی چوری

موبائل فون کا استعمال جیسے جیسے بڑھا ہے، نت نئے سیٹ آنے لگے ہیں۔۔۔ ساتھ ہی ساتھ موبائل فون کی چوری اور چھینے جانے کی وارداتیں بھی بہت عام ہوگئی ہیں۔
اوہ۔۔۔! یہ تو میں ایسے بتارہا ہوں، جیسے کوئی نئی بات ہو۔ نہیں جی! نئی بات نہیں ہے۔۔۔ بہت عرصہ سے یہ سلسلہ جاری ہے۔۔۔ [...]

شہری شعور

ڈھنڈورا مچا ہے، رونا پیٹنا جاری ہے کہ ہماری قوم سوئی پڑی ہے، لوگ چپ ہیں، ظلم کے خلاف آواز بلند نہیں کی جارہی، احتجاج نہیں ہورہا۔۔۔ قوم کو بے حس بھی کہا جارہا ہے۔۔۔ لیکن کل ایک نکتہ میرے ذہن میں مسلسل گردش کرتا رہا کہ اصل کمی ہے “شہری شعور” کی۔ (سِوِک سینس [...]

فرق پڑتا ہے۔۔۔

۔۔۔۔۔ پہلا اشتہار ۔۔۔۔۔
ٹرنگ ٹرنگ ٹرنگ ٹرنگ۔۔۔۔۔ (پسِ پردہ موسیقی)
منظر:
ایک صاحب گاڑی میں بیٹھے ہیں۔۔۔ ان سے رائے پوچھی جارہی ہے۔۔۔
ارشاد ہوتا ہے:
چند سال پہلے میں دس روپے کلو آٹا لیتا تھا۔۔۔ آج وہی آٹا بیس روپے کلو مل رہا ہے۔۔۔ ترقی ہوئی ہے۔۔۔ فرق تو پڑتا ہے۔
پسِ پردہ آواز:
فرق پڑتا ہے۔۔۔ اصل کمینوں سے۔۔۔ [...]

Protected: میری آپی

There is no excerpt because this is a protected post.

خبرنامہ۔ پٹھو ٹیلی ویژن (پی۔ٹی۔وی)

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
پٹھو ٹیلی ویژن (پی۔ٹی۔وی) کے خبرنامے میں خوش آمدید۔
ظلِ الٰہی عالم پناہ شہنشاہ پرویز مشرف نے شاہی محل میں اپنے پٹھوؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ذاتی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئے۔ شہنشاہ نے نوید سنائی کہ عوام (یعنی شہنشاہ کے پٹھو) بہت خوش ہیں اور انہوں نے حکومت (یعنی [...]

کراچی والے رابطہ کریں

دوسرے شہر والے جو چاہے، وہ کریں۔ احتجاج کریں یا ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں لیکن کراچی سے تعلق رکھنے والے جو صاحبان پُر امن احتجاج کرنے کو تیار ہیں، وہ بذریعہ تبصرہ آگاہ کریں۔ پھر مل جل کر کوئی لائحہ عمل تیار کرتے ہیں۔ ازراہِ کرم دیر نہ کیجئے گا۔

احتجاج کیسے؟

اب ہم (بلاگرز) جب احتجاج کے لیے تیار ہونے لگے ہیں، بلکہ تیار ہونے کے بعد جب دوسروں کو اس طرف راغب کرنے لگے ہیں تو ہم سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ کے یہ پرچے، یہ ترغیبات بے فائدہ رہیں گی، آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کیا عام آدمی یہ سب باتیں پڑھ [...]

دستک

برادران! السلام علیکم۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
۔۔۔۔۔۔ آپ کے ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ کرکے آپ کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔ وزیرستان کے بعد سوات میں بھی طالبان مضبوط ہورہے ہیں اور لوگ انھیں اپنا نجات دہندہ سمجھ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔ جب آپ [...]

مزید دیکھیں »