ارضان آپی کے نام!
یہ خصوصی تحریر میری آپی جان کے لیے ہے جنہوں نے لوگوں کے رویئے کے سبب یہ عزم کرلیا کہ وہ ورڈ پریس کی تھیمز کو اردو قالب میں ڈھال کر دکھائیں گی اور پھر انہوں نے ایسا کردکھایا صرف دو دن میں!
گریٹ آپی! یہ سب آپ کی ہمت، محنت اور جوش و جذبہ کی وجہ سے ہے۔ میری دعا ہے کہ زندگی کے ہر موڑ پر کامیابی آپ کے قدم چومے اور ڈھیرررررر ساری خوشیاں نصیب ہوں۔ ویسے میں آپ کے بلاگ کا پتہ نہیں دے رہا ہوں لیکن اگر آپ چاہیں کہ دوسرے لوگ بھیآپ کی محنت دیکھ سکیں تو تبصروں میں اپنے بلاگ کا پتہ لکھ جایئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ![]()
(اب جو غلطیاں باقی رہ گئی ہیں اس تھیم میں، وہ کل ٹھیک کرنی ہیں لازمی۔۔۔۔۔۔۔ سمجھ آئی نا)
اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔
October 30, 2007 بوقت 11:38 am
عمار دی گریٹ!

اور مجھے تو آج والی بات سوچ کر پھر ہنسی کا دورہ پڑ گیا۔۔۔وہ میسج سلپ۔۔
:lol:
Thanks a Bundle!
یہ سب آپ کی مخلصانہ گائیڈنس کی وجہ سے ممکن ہوا۔۔۔اس کا کریڈیٹ آپ کو جاتا ہے۔۔آپ اگر مجھے صحیح ٹریک نہ دیکھاتے تو میں نے ابھی تک اندھوں کی طرح بھٹک رہے ہونا تھا۔۔۔باقی جن لوگوں کی آپ نے بات کی ہے۔۔۔ان کو جواب میں اپنے بلاگ پر دیتی ہوں۔
عمار ان دو دنوں میں جتنا میں نے آپ کے ساتھ بات کرکے انجوائے کیا۔۔بتا نہیں سکتی۔
آپ کی اتنی بہتتتتتتتتتتتتتت ساری دعاؤں کا شکریہ۔۔۔آپ کی اس پوسٹ کو پڑھ کر کچھ لوگ ڈر گئے ہیں۔۔
یہ رہا بلاگ ربط۔۔
یہ رہا ربط۔۔
http://hala.urdutech.com/
عمار ابھی میں نے کچھ بھی نہیں کیا۔۔۔۔م س ن پر سب آنلائن ہیں کیا کروں۔۔سب بولے جارہے ہیں۔۔۔مجھ سے کوئی کام نہیں ہورہا :sad:
آپ کے لیے بھی میری ڈھیروں دعائیں۔۔۔اور بہت جلدی انشاءاللہ ایک عدد تھیم کے ساتھ ملاقات:grin:
اور ہاں آپ کی یہ تھیم بڑی مزے کی ہے۔۔۔۔سمپل بیوٹی۔۔:)
October 30, 2007 بوقت 11:43 am
عماردیکھا۔۔۔۔کب سے آنلائن ہوں۔۔۔۔اور یہ میسج اب مکمل ہوا ہے۔
October 30, 2007 بوقت 10:51 pm
آپی جی! پھر یاد دلائی میسیج سلپ والی بات؟ :mad: ویسے کل تو ان سے بات ہی نہیں ہوئی، آج ہوگی تو پتا چلے گا کہ ان کو یاد بھی ہے یا بھول گئے۔ :wink:
یہ کون لوگ ہیں جو اس پوسٹ سے ڈر گئے ہیں؟ مجھے نام تو بتائیں۔ آپ نے نہ تو تھیم پر مزید کام کیا ہے اور نہ ہی کچھ لکھا ہے، لگتا ہے م س ن پر ہی سارا وقت نکل گیا۔ چلیں کوئی بات نہیں۔ اس تھیم کو پسند کرنے کا شکریہ۔ یہ واقعی اچھی ہے۔
October 30, 2007 بوقت 10:53 pm
ارے ہاں! اس تھیم میں ایک بہت بڑی غلطی رہ گئی ہے میری وجہ سے۔۔۔۔
اسی لیے آپ کے بلاگ پر اردو نہیں لکھی جارہی۔۔۔ سوری! اب آپ کا کام ہے کہ اردو ٹیک کے کسی منتظم کو پکڑیں اور جلد سے جلد اس تھیم میں اوپن پیڈ کی فائل رکھوائیں۔ 
میں نے آپ کو فائلز کمپائل کرکے دی تھیں نا؟؟ اور بے وقوفی یہ کی کہ اس میں اوپن پیڈ کی فائل رکھنا بھول گیا۔۔۔۔
October 31, 2007 بوقت 12:07 am
عمار ان کے نام ہمممم اچھا پوسٹ میں لکھتی ہوں۔
وہ انگلش میں۔ ساری نیند اڑ گئی۔۔۔ایک ایک ٹیگ چیک کیا۔۔۔کوڈ دس بار ماڈیفائی کیا۔۔۔آنکھوں میں آنسو۔۔۔بس باہر نکلنے ہی لگے تھے کہ اچانک یاد آگیا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمار نے یقننا سکرپٹ تھیم فولڈر میں اپ لوڈ نہیں کیا ہونا۔۔۔اسی وقت پھر سائن ان کیا۔۔۔بدتمیز موجود تھے لیکن away تھے۔۔۔ان کے میسینجر پر ڈھیر سارے دکھ بھرے پیغام لکھے اور ان سے درخواست کی کہ ابھی اوپن پیڈ تھیم میں رکھ دیں۔ پتہ نہیں ان پر میری درخواست کا اثر ہوا کہ نہیں ابھی دیکھتی ہوں۔
جی عمار سارا وقت م س ن پر گزر گیا۔۔اسی لیے۔۔۔بس اسی لیے میں م س ن پر نہیں آتی۔۔رات ساڑے بارہ کے قریب جب نیند سے بے حال ہوکر م س ن بند کیا اور جاتے جاتے بلاگ پر نظر ماری تو شاکر کا پیغام۔۔تھیم اردو میں کرلیں موجود تھا۔۔۔میری تو پوری آنکھیں کھل گئی کہ ہیںںں یہ کیا کہہ رہے ہیں۔۔۔جلدی میں جواب لکھنا چاہا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور عمار میں نے حالیہ پوسٹ ٹیگ بھی سمجھ لیا۔۔۔حالیہ تبصرہ ٹیگ مجھے ساجد دے کر گئے تھے لیکن ادھورا۔۔۔کافی کھپ کھپا کراسے بھی شامل کیا۔۔۔اور سائیڈبار فونٹس سائز بھی بڑا کیا۔
اتنا سارا کام تو کرلیا ہے۔: )
November 1, 2007 بوقت 5:45 am
اردو ٹیک والے جب اتنا کر رہے ہیں تو کم از کم اعتباری بندوں کو بلاگ کے ساتھ ساتھ ایف ٹی پی ایکسس بھی دے دیں تاکہ تھیم ،پلگ ان اپلوڈ یا ردو بدل کے لیے بار بار منتظمین کا سہارا نہ لینا پڑے
November 1, 2007 بوقت 5:52 am
جاناں گل! اردو ٹیک نے ابھی کام کا آغاز کیا ہے اور اس آغاز میں ہی اس نے بہت کامیابی حاصل کی ہے الحمدللہ۔ ایف ٹی پی ایکسس کی سہولت بھی ان شاء اللہ آنے والے چند دنوں میں فراہم کردی جائے گی۔ اس سلسلے میں کام کیا جارہا ہے۔ بس آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
November 8, 2007 بوقت 8:33 pm
بہت خوب عمار جاری رکھو اور آپ کو مبارک ہو کہ امن جیسی سٹوڈنٹ ملی ہے اور امن آپ کو مبارک ہو کہ عمار کی سرپرستی میں آپ نے یہ سب کچھ کیا ۔