لعنت اللہ علی الظالمین
میرے پیارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تعلیم دی تھی کہ کلمہ گو پر تلوار نہ اٹھانا کہ وہ مسلمان ہے لیکن آج مسلمان ہونے کا دعوی کرنے والے یہ انتہا پسند لوگ یہ فرمانِ نبوی کیوں بھول گئے ہیں؟ ایک اسلامی ریاست کی اسلامی فوج کو قتل کرنے کا جواز انہیں اسلام میں کہاں سے ملتا ہے؟ ایک اسلامی مملکت میں خود کش حملوں کی اجازت انہیں قرآن کی کون سی آیت فراہم کرتی ہے؟
اے انتہا پسندو! تم لوگ اسلام اور مسلمانوں کے نام پر سیاہ دھبہ ہو۔ تم لوگ اسلام کی خدمت نہیں، اسلام سے دشمنی کررہے ہو، معصوم لوگوں پر ظلم کررہے ہو اور
لعنت اللہ علی الظالمین
اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔
October 29, 2007 بوقت 12:13 am
راہبر میاں! تمام باتوں سے مجھے اتفاق ہے لیکن یہ بات بھی سوچنے والی ہے “اسلامی ملک” کی “اسلامی فوج” بھی تو غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اپنے مسلمان بھائیوں کو تہہ تیغ کر رہی ہے، کیا اس پر اللہ کے رسول کا حکم لاگو نہیں ہوتا۔ خودکش حملوں کے حوالے سے تو میں واضح نقطہ نظر رکھتا ہوں کہ یہ جائز نہیں۔ اور ہاں آخری بات، ایک طرف اگر انتہا پسند اسلام اور مسلمانوں کے نام پر سیاہ دھبہ ہیں تو ان کا مقابلہ کرنے والے بھی کلنک کا ٹیکہ ہیں۔ دونوں اسلام اور مسلمان دشمن ہیں، کسی ایک کی مذمت سے کچھ نہیں ہوگا۔ یہی فوج تھی جس نے لال مسجد فتح کر کے ملک و ملت کے پاکباز بیٹوں اور بیٹیوں کو جلا کر بھسم کر دیا تھا اور مسجد میں جوتوں سمیت گھس کر اپنی “فتح” کے جھنڈے گاڑے تھے۔ میڈیا کی رو میں بہہ کر اور ملکی و غیر ملکی اخبارات و ویب سائٹوں کو پڑھ کر ہم یک رخی رائے قائم کر سکتے ہیں لیکن اگر حق کی نگاہ سے دیکھا جائے تو زیادہ قصور وار ہماری حکومت اور فوج نظر آتی ہے، کم از کم اتنا تو ہے کہ جو فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ اپنے مشن (چاہے وہ غلط ہی کیوں نہ ہو) سے مخلص تو ہیں، جبکہ ہماری فوج “چمچہ گیری” کے عالمی ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ اس صورتحال میں یہ بھی واضح کیجیے کہ
“سادہ دل بندے کہاں جائیں؟”
نوٹ: میرے تبصرے میں جہاں کہیں فوج کو مخاطب کیا گیا ہے اس سے مراد وہ جرنیلی طبقہ ہے جو امریکہ کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کو امریکی کالونی بنا چکا ہے۔
October 29, 2007 بوقت 12:26 am
راہبر زمینی حقائق بہت مختلف ہیں. ہر پہلو سے دیکھ کر ہی فیصلہ کرنا ہوگا. یہاں بیٹھ کر ایک رائے دے دینا بہت آسان ہے لیکن اصل حقائق بہت ہی تلخ ہیں. قصور ہر دو اطراف سے ہے اور اس میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہے. مقصد ہمیں الجھا دینا ہے اور وہ ہم ہوچکے ہیں. ہمیں اپنی ہی پڑگئی ہے. یہ دلدل بن چکی ہے جس سے نکلنے میں ایک عرصہ لگ جائے گا. :mad:
October 29, 2007 بوقت 2:03 am
فہد بھائی اور شاکر بھائی! مجھے آپ دونوں کی بات سے ہرگز ہرگز انکار نہیں اور نہ میری اس تحریر کا مقصد یہ تھا کہ میں پاکستانی فوج کو راہِ راست پر خیال کرتا ہوں. میں مانتا ہوں کہ ہماری پاکستانی فوج زیادہ قصور وار ہے لیکن اگر آپ مجموعی طور پر یا بین الاقوامی سطح پر دیکھیں تو بدنامی فوج کی نہیں، اسلام پسندوں کی ہورہی ہے. انتہا پسندوں سے میری مخالفت اس لیے نہیں کہ ان کا عمل کیا ہے، میری مخالفت اس لیے ہے کہ ان کے اقدامات کے سبب جو پیغام جارہا ہے، وہ انتہائی تکلیف دہ ہے. ٹھیک ہے کہ قصور دونوں فریقین کا ہے لیکن سزا صرف ایک ہی بھگت رہا ہے اور وہ ہے انتہا پسند.
October 29, 2007 بوقت 5:06 am
yeah mullah log jab pichlee dahaion main amreekee barkatoon say faizyaab ho rahay thay to thekh tha ub amreekee raqmain kisee aur ko milnay lagain to amreeka shaitan azam ho gia.
October 29, 2007 بوقت 7:02 am
عمار
میں تم سے متفق ہوں لعنت اللہ الظالمین
اور ہر وہ شخص اور ادارہ ظالم ہے جو اپنی حدود سے باہر قدم رکھ رہا ہے۔
یہ خارجیوں سے بھی بد تر ہیں اور ہماری فوجی بھی ان کے خوانین اور ڈرامہ باز ملاؤں کو ابتک حلوہ کھلا رہے ہیں اور معصوموں اور معمولی آلہ کاروں کو تباہ کرنے پر تلے بیٹھے ہیں۔
October 29, 2007 بوقت 7:05 am
عمار
سزا صرف مل رہی ہے معصوم عوام کو دونوں طرف سے عوام ہی پس رہی ہے۔
October 29, 2007 بوقت 8:02 am
ہمیں تو ترس آتا ہے ان بیچاروں پر جو یک جنبش قلم مجاہد سے انتہاپسند ہوگئے۔ جو لوگ روس کیخلاف لڑے وہ مجاہد کہلائے اور نو گیارہ کے بعد وہ لوگ جب اتحادیوں کیخلاف لڑے اپنی زمین کیلیے لڑے تو انتہاپسند کہلائے۔ واہ رے منصف تیرا انصاف جس کا کوئی قائدہ اور قانون نہیں۔
October 29, 2007 بوقت 10:29 pm
صحیح. بنیادی بات یہی ہے رضوان بھائی کہ بھگتنا تو عام افراد ہی کو پڑتا ہے. ایک طرف معصوم عوام مارے جاتے ہیں، دوسری طرف دونوں فریقین کے معمولی افراد. جو اصل سرغنہ ہیں دونوں جانب سے، وہی اصل مجرم ہیں لیکن وہ تو آرام سے بیٹھے ہیں نا.
میرا پاکستان! روس کے خلاف لڑائی تو کفار کے خلاف لڑائی تھی، یہاں کونسے کفار ہیں جن سے یہ جنگ ہورہی ہے…. میں صرف مجاہدوں کی بات نہیں کررہا…. پاکستانی فوج اور حکومت بھی غیر دانشمندی کا ثبوت دے رہی ہے.
October 30, 2007 بوقت 10:37 am
بنے ہیں اہل ہوس مدعی بھی منصف بھی
کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں