No Gravatar

بیک وقت کئی صدمے ایک ساتھ پہنچے ہیں، سمجھ نہیں آتا کہ کس کس کا رونا رویا جائے۔ صدارتی انتخابات کا قدرے متوقع لیکن انتہائی افسوس ناک نتیجہ، پھر (نام نہاد) قومی مصالحتی آرڈیننس۔۔۔ بہت دل گرفتہ ہوں۔ کل تو مجھے یہ خیال بھی آیا کہ اب سیاست، اخبار، انٹرنیٹ، ہر شے سے کچھ عرصہ کے لیے کنارہ کشی اختیار کرلوں اور اپنی ذات تک محدود ہوجاؤں لیکن پھر تھوڑی ہی دیر بعد اس خیال کو رد کردیا۔
ہاں، کچھ دن سے مجھے احساس ہونے لگا ہے کہ جو لوگ میرا یہ وطن چھوڑ کر غیر ممالک میں رہائش پسند کرتے ہیں، وہ کیوں کرتے ہیں؟ میں اداسی کے عالم میں اکثر ابو سے کہنے لگا ہوں کہ کوئی اور ملک چلتے ہیں، اب یہاں گزارا نہیں ہے۔
آپ لوگ دعا کریں کہ میرے دل کو قرار آجائے۔

اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔