ارضان آپی کے نام!
یہ خصوصی تحریر میری آپی جان کے لیے ہے جنہوں نے لوگوں کے رویئے کے سبب یہ عزم کرلیا کہ وہ ورڈ پریس کی تھیمز کو اردو قالب میں ڈھال کر دکھائیں گی اور پھر انہوں نے ایسا کردکھایا صرف دو دن میں!
گریٹ آپی! یہ سب آپ کی ہمت، محنت اور جوش و جذبہ کی [...]
قدیر کا شکریہ
مجھے لگتا ہے کہ بلاگ پر ایک ایسا سلسلہ بھی شروع کرنا پڑے گا جس میں اپنے مشہور و معروف ۔۔۔۔۔۔ قدیر احمد کا مختلف احسانات پر قسط وار شکریہ ادا کیا جاتا رہے۔۔۔۔۔ میری فرمائش پر میرے بلاگ میں اردو اوپن پیڈ کی پلگ ان شامل کرنے پر بے حد شکریہ۔
اب تو واقعی [...]
لعنت اللہ علی الظالمین
میرے پیارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تعلیم دی تھی کہ کلمہ گو پر تلوار نہ اٹھانا کہ وہ مسلمان ہے لیکن آج مسلمان ہونے کا دعوی کرنے والے یہ انتہا پسند لوگ یہ فرمانِ نبوی کیوں بھول گئے ہیں؟ ایک اسلامی ریاست کی اسلامی فوج کو قتل کرنے کا [...]
قوم پرستی۔۔۔ مردہ باد
پاکستان پیپلز پارٹی کی چئیر پرسن بے نظیر بھٹو صاحبہ کو تقریبا آٹھ سال کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد پاکستان پہنچے ایک عشرہ گزر چکا ہے اور اتنے عرصہ میں ایک طرف لوگ بہت ہی خوش ہیں تو دوسری طرف کئی لوگ غم و غصہ کے گھیرے میں ہیں، ایک طرف کچھ لوگوں [...]
دو حادثات
ماہ جون کے وسط کا تذکرہ ہے۔ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ ایک ولیمہ کی تقریب میں شریک تھا، بس ہمارے ساتھ صرف ابو ہی نہیں تھے کہ وہ تھکن کے باعث گھر پر رک گئے تھے۔ رات ساڑھے بارہ، ایک بجے کا وقت ہوگا جب ہم لوگ اس تقریب سے فارغ ہوکر نکلے۔ [...]
اٹھارہ اکتوبر
ایک، ڈیڑھ ماہ سے شور مچا تھا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو صاحبہ واپس آرہی ہیں۔ مجھے بے نظیر صاحبہ (بحیثیت سیاستدان ) کبھی پسند نہیں رہیں اور پاکستان آنے سے قبل ان کے چند بیانات نے مزید افسردہ کیا۔
اٹھارہ اکتوبر کو ان کی واپسی کی [...]
تین دن عید کے
عید آئی اور گزر گئی۔ سال کے چند ہی مواقع تو ایسے ہیں جن کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے اور پھر یہ آکر اتنی جلدی گزر جاتے ہیں کہ پتا ہی نہیں پڑتا۔
عید کے پہلے دن بوریت قسمت میں لکھی ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں۔ میں نے دوستی یاری پالی نہیں ہے۔ [...]
عید مبارک
میرے بلاگ کے تمام معزز قارئین کو
عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک
اللہ تعالیٰ اس مبارک دن کے سبب ہم پر رحم و کرم کی بارش کا نزول فرمائے۔ آمین
اس موقع پر سامی یوسف ہی کا ایک اور خوبصورت گیت پیش کرتا ہوں جو کہ عید کے حوالہ سے ہے۔ اگرچہ یہ سامی یوسف کی لائیو پرفارمنس [...]
باحجاب خواتین کے لیے
سامی یوسف مسلم دنیا کی ابھرتی ہوئی آواز ہے۔ اس نے اپنے گیتوں کو اسلام تک محدود رکھا ہے جو کہ موجودہ دور میں ایک قابلِ رشک کارنامہ ہے۔ سامی یوسف کے بارے میں تفصیل سے پھر کبھی لکھوں گا، فی الحال اس کا ایک گیت پیشِ خدمت ہے جو کہ باحجاب خواتین کے لیے [...]
بہت دل گرفتہ ہوں
بیک وقت کئی صدمے ایک ساتھ پہنچے ہیں، سمجھ نہیں آتا کہ کس کس کا رونا رویا جائے۔ صدارتی انتخابات کا قدرے متوقع لیکن انتہائی افسوس ناک نتیجہ، پھر (نام نہاد) قومی مصالحتی آرڈیننس۔۔۔ بہت دل گرفتہ ہوں۔ کل تو مجھے یہ خیال بھی آیا کہ اب سیاست، اخبار، انٹرنیٹ، ہر شے سے کچھ عرصہ [...]
ماوراء! زیادہ پڑھ لیا تھا کیا جو سر میں...