میری سوچ اور ہم خیال
93 views September 28, 2007 | راہبراگرچہ میری عمر صرف 20 سال ہی ہے لیکن میں نے اپنے بچپن سے زندگی کا سامنا کچھ اس طرح کیا ہے کہ لوگوں نے ہمیشہ مجھے اپنی عمر سے زائد سمجھا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے صورت و جسم بھی ایسا دیا کہ اپنی عمر سے بڑا ہی لگتا ہوں۔ سات، آٹھ سال کا تھا تو میرے ساتھ کے طالبعلم مجھے 12 سال سے کم کا ماننے سے انکار کرتے تھے، اب 20 سال کا ہوں تو دیکھنے والے میری عمر 22، 23 سال بتاتے ہیں۔۔۔ :sad:
کتب و اخبارات کے مسلسل مطالعہ نے میرے دماغ کی عمر بھی کچھ بڑھا دی۔ میں اپنے خیالات کا اظہار جب اپنے خاندان یا دوستوں میں کرتا ہوں تو مجھے کبھی دقیانوسی یا کبھی بے وقوف سمجھ کر زیادہ توجہ نہیں کرائی جاتی۔ خود میرا اپنا چھوٹا بھائی اکثر میرا مذاق اڑاتا ہے لیکن سوچوں پر کس کا پہرہ ہے؟ میں نے بہت کچھ سوچا ہے لیکن اکثر اپنے خیالات کا اظہار اس لیے نہیں کیا کہ کوئی ان کو سمجھنے والا نہیں ملا تھا۔
لیکن اب لگتا ہے کہ مجھے اپنی جیسی سوچ رکھنے والے مل گئے ہیں اگرچہ ان کے بیچ میری حیثیت کچھ خاص نہیں اور میں ان میں سب سے کم عمر ہوں لیکن پھر بھی۔۔۔ ہم مزاج یا ہم خیال لوگ مل جائیں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔
تفصیل جاننا چاہیں تو اردو محفل پر جناب محسن حجازی صاحب کی جانب سے شروع کی جانے والی گفتگو بعنوان میری فکری تنہائی کا سدباب کیجیےملاحظہ کرلیں۔ نوازش ![]()
اس لیے جب تک امام صاحب نے سجدہ سہو کے لیے سلام نہ پھیرا، تب تک لوگ حالتِ سجدہ میں رہے۔ اب جو امام صاحب نے سلام پھیرا تو سجدہ میں گرے لوگ جلدی سے اٹھے، تشہد میں بیٹھے اور ایک سلام پھیر کر امام صاحب کے ساتھ سجدہ سہو کیا۔