No Gravatar

گذشتہ شب تعلیمی کاغذات کی تلاش میں اپنی الماری کھنگالی تو اپنی شاعری کے مجموعے نظر آگئے۔ میں نے اپنی شاعری کو محفوظ کرنے کا کام غالبا 2001ء میں شروع کیا تھا۔ پھر 2004ء تک شاعری کرتا رہا، ڈھیر سارا لکھا اور اس کے بعد اچانک سب کچھ ختم ہوگیا۔ عملی زندگی میں قدم رکھتے ہی ذہن اس طرف توجہ دینے کے قابل نہ رہا۔ کئی بار سوچتا ہوں کچھ لکھنے کا لیکن ایک دو شعر سے آگے بڑھ نہیں پاتا۔ خدا جانے کیا وجہ ہے؟
اب جو شاعری کے پرانے مجموعے نکال کر دیکھتا ہوں تو اس میں سے اکثر کا معیار اتنا گرا ہوا محسوس ہوتا ہے کہ خود ہی حذف کرتا جاتا ہوں۔۔۔ ابھی ایک انتخاب میں نے اپنے ساتھ رکھا ہے۔۔۔ اس میں سے کانٹ چھانٹ کررہا ہوں۔ جو غزلیں اور نظمیں بہتر لگیں گی، ان کو بلاگ پر پیش کروں گا ان شاء اللہ۔

اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔