نیا تجربہ
ہمارے ایک عزیز دوست ہیں، شاکر بھائی! انہوں نے ورڈ پریس سے متعلق اتنا کچھ بیان کیا کہ ہم للچاگئے اور فیصلہ کیا کہ اپنا الگ بلاگ ترتیب دیں گے اور ایک علیحدہ جگہ پر ورڈ پریس کی تنصیب کا کام اپنے ہاتھوں سے سرانجام دیں گے۔ بالآخر دو دن کی سر توڑ کوشش کے بعد ہم اس میں کامیاب ہوگئے۔ یہ کام بنیادی طور پر صرف چند گھنٹوں کا تھا مگر ہائے ہمارے نخرے! ویب ہوسٹنگ مفت چاہی مگر زبردستی کے اشتہارات ہمیں گوارا نہیں۔۔۔ کتنی ہی ویب سائٹس کھنگالتے رہے۔۔۔ 80 فیصد وقت تو ہم نے اسی میں لگا دیا۔۔۔ لیکن نتیجہ پھر بھی کچھ حوصلہ افزا نہیں رہا۔ سو اب:
ہمارے پرانے بلاگ کا ربط blogs.urduhome.com/raahbar
ہمارے نئے بلاگ کا ربط: raahbar.ifastnet.com
تاہم، ہم نے پرانے بلاگ پر لکھی جانے والی تحریریں بھی نئے بلاگ پر منتقل کردی ہیں اور پرانا والا، اب قریب قریب استعمال کرنا چھوڑ دیں گے۔۔۔
اللہ ہمارے شاکر بھائی کو اجر عطا فرمائے۔ آمین
اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ۔
July 17, 2007 بوقت 5:16 pm
عمااااااااااااااار السلام علیکم
کیسے بڑا کیا۔۔۔۔۔؟ کیا میجک ایڈ کیا ہے۔؟
کے بعد عرض ہے کہ مجھے آپ یہ تو بتائیں کہ آپ نے اس تھیم کا فونٹس سائز
July 19, 2007 بوقت 11:01 am
وعلیکم السلام امن۔ زہے نصیب کہ آپ نے بھی یہاں آکر کچھ تو لکھا۔۔۔ اور اپنی موجودگی کا ثبوت دیا۔۔۔۔
کسی بھی تھیم میں فونٹ سائز بڑا کرنے کے لیے تھیم ایڈیٹر میں جانا ہوتا ہے۔۔۔ یعنی کہ جب آپ اپنے بلاگ پر لاگ۔ان ہوتی ہیں، تو ٹاپ منیو میں پریزنٹیشن کا آپشن ہوتا ہے۔ وہاں جایئے تو آپ کے سامنے تھیمز ہوں گی۔ سب۔منیو میں تھیمز ایڈیٹر کا آپشن ہوگا۔۔۔ وہاں چلی جائیں تو تھیم کا پورا اسکرپٹ لکھا ہوگا۔۔۔ اسی میں فونٹ سائز لکھا ہوگا۔۔۔ وہاں آپ تبدیلی کرسکتی ہیں۔۔۔ (لیکن ذرا احتیاط سے۔۔۔) 
July 22, 2007 بوقت 12:01 am
عمار میں نے آپ کے بلاگ پر تقریبا ساری پوسٹس پڑھی ہیں۔۔۔عام موضوعات میں اس لیے کمنٹس نہیں لکھتی کہ سب جگہ میل بلاگرز ہیں۔۔اس لیے پھر مجھے اپنی موجودگی کا احساس دلانا اچھا نہیں لگتا۔۔۔بس یہی وجہ ہے اور کوئی بات نہیں۔
Nikynik Green
آپ اس کا تھیم ایڈیٹر دیکھ کر بتا دیں کہ یہ کہاں ہے۔۔۔سوری آپ کو ذحمت دے رہی ہوں۔